جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

افریقی ملک میں ایک دن میں دو سال کے برابر بارش، کینیا میں 120 افراد ہلاک

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک /نیروبی(این این آئی)مشرقی افریقا میں ایک روز میں دو سال کے برابر بارش نے ہر طرف تباہی مچا دی اور صرف کینیا میں مختلف حادثات میں 120 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے۔میڈیارپورٹس میں بتایاگیاکہ اقوام متحدہ اور فیمین ارلی وارننگ سسٹم نیٹ ورک کے مطابق افریقی ملک ڈجی بوٹی میں صرف ایک روز میں دو سال کے برابر بارش ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق افریقی ممالک

جن میں کینیا بھی شامل ہے، اکتوبر سے نومبر کے وسط تک اوسط درجے سے 300 فیصد زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔اقوام متحدہ اور ڈجی بوٹی حکام کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں سے امریکا اور چین کی فوجی بیس رکھنے والے ملک میں 10 لاکھ کے قریب افراد متاثر ہو چکے ہیں اور مزید بارشوں کی پیش گوئی کے باعث اس تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔کینین حکام کا کہنا تھاکہ حالیہ بارشوں کے باعث کینیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 120 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، 60 سے زائد افراد مغربی پوکوٹ کاؤنٹی میں ہلاک ہوئے۔حکام کے مطابق بارش اور سیلاب کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور انفرا اسٹرکچر کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے امدادی کارروائیاں مزید مشکل ہو گئی ہیں۔پوکوٹی کاؤنٹی میں ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں کے بعد نمونیا اور ڈائریا سمیت دیگر بیماریاں بڑے پیمانے پر بڑھنے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب مقامی حکام نے امدادی کارروائیوں میں سستی کا الزام عائد کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے فلاحی کام تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مغربی پوکوٹ کاؤنٹی کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث 5000 نفوس پر مشتمل دو گاؤں کا رابطہ مکمل طور پر دنیا سے منقطع ہو گیا ہے اور لوگوں کو فوری طور پر غذائی اجناس اور دیگر ضروری اشیاء کی اشد ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…