جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی معطل، الرٹ جاری

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ( آن لائن )سعودی عرب میں گزشتہ روز بھی شدید بارشیں ہوئیں جن کے باعث کئی علاقوں میں نظامِ زندگی معطل ہو گیا جبکہ جازان میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہو گئی، کئی مقام پر طوفانی بارش سے راستے بند ہو گئے اور گاڑیوں پر سفر کرنے والے افراد محصور ہو کر رہ گئے۔ سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے جمعہ کو جازان، عسیر، مکہ مکرمہ، طائف اور باحہ میں پہلے گرد و غبار کا طوفان اٹھا۔

پھر بعد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے مدینہ منورہ کے بالائی علاقوں، مشرقی ریجن، قصیم اور شمالی ریجن میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ روز کی بارش سے سب سے زیادہ جازان کا علاقہ متاثر ہوا۔جہاں لو گ مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے صبح سویرے ہی ساحلِ سمندر اور تفریحی پارکوں کا رخ کر چکے تھے۔تاہم موسلا دھار بارش نے ان کی واپسی میں بڑی پریشانی پیدا کی۔یہاں کئی مقامات پر سیلابی صورتِ حال پیدا ہو گئی۔ خصوصا وادیوں، سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا۔ جس کے باعث مقامی شہریوں کو بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ ڈرائیورز کی آمد و رفت بھی معطل ہو گئی۔ کئی مقامات پر لوگوں کو گہرے پانی کی طرف جانے سے روکنے کے لیے سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ اسی طرح طائف میں بھی کئی وادیاں اور گھاٹیاں زیر آب آ گئیں۔باحہ میں کچھ مقامات پر راستہ زیر آب آنے کے باعث ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ کئی مقامات پر چٹانیں گرنے کے واقعات بھی رونما ہوئے۔ محکمہ شہری دفاع نے مملکت میں مقیم تمام مقامی و غیر ملکی افراد کو خبردار کیا ہے کہ وہ بارش کے دِنوں میں تفریح کی خاطر وادیوں اور چشموں سے دور رہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آج کے روز بھی مکہ مکرمہ، جازان، عسیر اور باحہ کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہونے کا بھرپور امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…