بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت کی معاشی ترقی کی رفتار اپنی 6 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن) بھارت کی معاشی ترقی کی رفتار اپنی 6 سال کی کم ترین سطح 4.5 پر پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے انتہاپسند مودی حکومت کے لیے پریشانیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔بھارتی حکومت کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت کی معاشی ترقی کی رفتار گزشتہ سال 7 فیصد تھی جو کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مزید گر کر 4.5 پر پہنچ گئی ہے۔بھارت ایشیا کی تیسری بڑی معیشت ہے لیکن موجودہ ترقی کی شرح بھارت کو نوجوانوں کے لیے لاکھوں نئی ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے درکار شرح سے انتہائی کم ہے۔

بھارت میں اس وقت صارفین کی طلب (کنزیومر ڈیمانڈ)انتہائی کم اور بے روزگاری چار دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے جس کی وجہ سے موجودہ مودی حکومت شدید مسائل سے دوچار ہے۔یہی وجہ ہے بھارتی کی وزیر خزانہ نرملا ستھارامان نے اہم سیکٹرز میں غیرملکی سرمایہ کاری پر عائد پابندیاں نرم کرنے، کارپوریٹ ٹیکس میں کمی اور نج کاری پالیسی شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔ تاہم یہ اعلان بھی صارفین کا اعتماد بحال کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوا ہے اورکاروں سے لے کر بسکٹ تک کی طلب (ڈیمانڈ)انتہائی کم ہوچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…