پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

بی آر ٹی منصوبے کی لاگت نہیں بڑھی بلکہ بچت ہوئی، کے پی حکومت کا حیرت انگیزدعویٰ

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ بی آر ٹی منصوبے کی لاگت نہیں بڑھی بلکہ بچت ہوئی ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہاکہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے ہمیں فائدہ ہوا ہے۔

ایک طرف لاگت بڑھ گئی تو دوسری طرف ہمیں پونے 4 ارب کی بچت ہوئی، ہم نے تو ادائیگی پاکستانی روپے میں کرنی ہے، ان چیزوں سے متعلق لوگوں کو نہیں پتا،کہتے ہیں کہ لاگت بڑھتی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کی لاگت کبھی نہیں بڑھی، لاگت 3 ارب کی بڑھی ہے لیکن دوسری طرف ہمیں بچت ہوئی ہے، بی آر ٹی میں ہمیں جیب سے لگانے کی ضرورت ہی نہیں۔ گزشتہ روز اس حوالے سے بات کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ منصوبہ پر 87 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے عوام اب اس پر اگلے سال ہی سفر کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے میں 32 کی بجائے 30 اسٹیشنز تعمیر کیے جائیں گے، منصوبہ کیلئے 85 فیصد مختص رقم خرچ کردی گئی ہے، بی آر ٹی 28 کلومیٹر روٹ میں حیات آباد سے کارخانو مارکیٹ تک توسیع کی گئی ہے، 13 کلو میٹر ایلوویٹیڈ روڈ پر مشتمل روٹ پر چلنے والے بسوں کی خریداری کے لئے ساڑھے 8 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ 220 میں سے 120 بسیں پشاور پہنچ گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…