کابل(این این آئی)افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 8 بچوں اور 6 خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قندوز کے ضلع امام صاحب کے انتظامی سربراہ محب اللہ سیدی کا کہنا تھا کہ قندوز میں سڑک کنارے نصب بم سے مسافروں کی گاڑی ٹکرائی جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت دیگر افراد جاں بحق ہوگئے۔قندوز کے ضلع امام صاحب کے انتظامی سربراہ
محب اللہ سیدی کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ضلع کی مرکزی شاہراہ میں پیش آیا۔ان کا کہنا تھا کہ شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد شہری واپس جارہے تھے اور بدقسمتی سے ان کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے کا نشانہ بن گئی اور ان کی جان چلی گئی۔صوبائی گورنر عبدالجبار نعیمی نے کہا کہ جہاں یہ واقعہ پیش آیا ہے وہاں پر طالبان کا کنٹرول ہے اور اس کے ذمہ دار بھی وہی ہیں۔