ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

آزادی مارچ کے پیچھے مولانا کےکونسے دو مقاصد تھے؟ـتہلکہ خیز انکشاف کر دیا گیا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ آزادی مارچ کے پیچھے مولانا فضل الرحمان کے دو مقاصد تھے ایک جیل والوں کو باہر لائیں اور کشمیر معاملے کو پیچھے دکھیلنا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مولانا کا پلان بی ناکام ہوا، پھر پلان سی دیا،

اگر مولانا فضل الرحمان کا پلان اے کامیاب تھا تو پھر پلان بی کی طرف کیوں گئے؟  انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پاکستان کو انتشار کی طرف لے جانا چاہتی ہے۔سینیٹ کی خالی سیٹ پر جاری انتخاب کے متعلق کہنا تھا کہ حکومت کے اتحادی پوری طرح متحد ہیں، پچھلی بار ہارس ٹریڈنگ کرنے والوں کا انجام کیا ہوا؟ وہ آج سب کے سامنے ہے۔انہوںنے کہاکہ مجھے یقین ہے تحریک انصاف کا کوئی رکن ووٹ نہیں بیچے گا اور اگر کسی پر الزام ثابت ہوا تو کارروائی کی جائے گی۔ٹماٹروں کی جگہ دہی استعمال کرنے والے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وہ اپنی ذات کیلئے کہا تھا، مارکیٹ میں ٹماٹروں کی قلت کے سبب قیمت بڑھی تھی تاہم اب ایران کے ٹماٹر پہنچ گئے ہیں۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومتی وکلاء مشاورت کر رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ عدالت میرٹ پر فیصلہ کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…