جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت میں چینی کمپنی کے خلاف جرمانے کاکیس جیت لیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت لندن میں چینی کمپنی سے کیس جیت لیا،عالمی  عدالت نے متعلقہ پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار کو انرجی پرچیز معاہدے کے مطابق لازم قراردیدیا۔پاور ڈویڑن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ  ایجنسی نے عالمی  ثالثی عدالت لندن میں چینی کمپنی  سے کیس جیت  لیا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ چینی کمپنی زونرجی سنٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی طرف سے کیے گئے جرمانے کیخلاف عالمی ثالثی عدالت میں گئی تھی۔ یہ تنازع زونرجی کمپنی کی3 ذیلی کمپنیوں کی طرف سے300 میگاواٹ سولر پاورمنصوبوں کوچلانے میں تاخیرسے پیداہوا،اعلامیے کے مطابق زونرجی کی ذیلی  کمپنیوں نے سی پی پی اے کے ساتھ جون 2015 میں انرجی پرچیز معاہدے کیے  تھے،مقررہ وقت پر بجلی فراہم  نہ کرنے پر سی پی پی اے نے ان کمپنیوں کو جرمانے کیے اور جرمانوں کے خلاف  متعلقہ کمپنیاں رواں سال  کے شروع  میں عالمی ثالثی عدالت لندن میں چلی گئیں۔اعلامیے کے مطابق عالمی ثالثی عدالت لندن نے آخری سماعت میں سی پی پی اے کی طرف سے  جرمانوں کو  درست قرار دیدیا اور عدالت نے متعلقہ پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار کو انرجی پرچیز معاہدے کے مطابق لازم قراردیدیا ہے۔ پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت لندن میں چینی کمپنی سے کیس جیت لیا،عالمی  عدالت نے متعلقہ پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار کو انرجی پرچیز معاہدے کے مطابق لازم قراردیدیا۔پاور ڈویڑن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ  ایجنسی نے عالمی  ثالثی عدالت لندن میں چینی کمپنی  سے کیس جیت  لیا ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ چینی کمپنی زونرجی سنٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی طرف سے کیے گئے جرمانے کیخلاف عالمی ثالثی عدالت میں گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…