لاہور(نیوزڈیسک) بجٹ سے ریلیف ملنے کی امید پر پانی پھرا تو عوام منتظر تھے کہ رمضان المبارک میں سستے بازار انہیں مہنگائی سے نجات دلائیں گے لیکن افسوس کہ رمضان کے قریب آتے ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا۔ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے نے ایک بار پھر عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ آلو، پیاز، ٹماٹر، ادرک، لہسن اور پھلوں کی قیمتوں میں بے جا اضافہ سے شہری خاصے رنجیدہ ہیں۔ دوسری جانب دکانداروں نے خود کو بے قصور قرار دیتے ہوئے تمام تر ذمہ داری حکومت، آڑتھیوں اور ذخیرہ اندوزوں پر ڈال دی ہے۔ اس تمام صورتحال کے برعکس حکومت کی خاموشی تشویشناک ہے۔