جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بال کمال لوگ لاجواب سروس، بک کرائے گئے بیگس سے لاکھوں مالیت کا سونا اور زیورات غائب، 2 لوڈرز کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی سے بذریعہ ہوائی جہاز ملتان جانے والی خاتون مسافر کے بک کرائے گئے سامان سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات چوری کرنے والے پی آئی اے کے دو لوڈرز کو ائیر پورٹ پولیس نے گرفتار کرکے 4 لاکھ روپے برآمد کرلیے ہیں۔ایس ایس پی ملیر علی رضا کے مطابق خاتون مسافر کے شوہر مدثر احمد کی مدعیت میں ایف آئی آر نمبر19/141 درج کرلی گئی ہے۔

مدعی مدثر کے مطابق ان کی اہلیہ 26 مئی کو کراچی سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 580 سے ملتان گئی تھیں۔مدعی کے مطابق منزل پر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ ان کے بک کرائے گئے بیگس کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور اس میں سے لگ بھگ ساڑھے چار لاکھ روپے مالیت کا سونا اور زیورات غائب تھے۔مدثر احمد کے مطابق انہوں نے کراچی اور ملتان ایئرپورٹ پر اس چوری کی شکایت درج کرا دی تھی۔ کراچی میں ائیرپورٹ سیکورٹی فورس اور پی آئی اے کی انتظامیہ کو بھی شکایت درج کرائی مگر ان کی شنوائی نہیں ہوئی۔ مدثر کے مطابق گزشتہ دنوں پی آئی اے کے 5 لوڈرز کو اسی طرح کی چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تو انہوں نے کراچی ائیر پورٹ پولیس سے رابطہ کیا۔ایس ایچ او ایئرپورٹ انسپکٹر کلیم موسی کے مطابق مدثر کی مدعیت میں 12 نومبر کو اسٹوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا جس پر تفتیش اور پی آئی اے انتظامیہ کی مدد سے دو مرکزی ملزمان کا سراغ لگایا اور انہیں گرفتار کیا۔انسپکٹر کلیم موسی کے مطابق گرفتار ملزمان شعیب خان قومی ایئرلائن میں لوڈر اور سمیع اللہ سیکورٹی گارڈ ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں کو گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے اقرار جرم کرتے ہوئے سونا فروخت کرنے کا انکشاف کیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بیچے گئے سونے کی رقم 4 لاکھ روپے برآمد کرلی گئی ہے اور ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسی نوعیت کی چوری کی ایک واردات میں قومی ایئرلائن کے 5 لوٹرز کو گرفتار کیا گیا تھا جو چند روز قبل ہی مقدمے سے ضمانت پر رہا ہونے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ان ملزمان کی رہائی میں مقدمے کے مدعی کی کیس میں عدم دلچسپی اور ملزمان سے مبینہ طور پر صلح کرنے کی بنا پر عمل میں آئی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…