ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

عمران صاحب کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟ بچوں اور سابقہ بیویوں نے کتنا ٹیکس دیا؟ کتنے اثاثے اور جائیدادیں ہیں؟ ٹویٹ کر کے پبلک کریں ، وزیر اعظم سے مطالبہ کردیا گیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کے اثاثے ظاہر نہ ہونے اور پوری ٹیکس ادائیگیاں نہ ہونے کے انکشاف پروزیراعظم عمران خان کو چیلنج کردیا ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب چوری نہیں کی تو فارن فنڈنگ کیس میں خود پیش ہوں ،قوم سے خطاب کر کے اپنے ، اپنے بچوں اور موجودہ اور سابقہ بیویوں کے اثاثے ظاہر کریں ،

عمران صاحب اپنے لئے’’ تیسرا پاکستان‘‘ اور دوسروں کے لئے نیا پاکستان؟۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟ بچوں اور سابقہ بیویوں نے کتنا ٹیکس دیا؟ کتنے اثاثے اور جائیدادیں ہیں؟ ٹویٹ کر کے پبلک کریں ،دوسروں کو چور چور کہنے والا خود چور ہے ،عمران صاحب 36 سال میں صرف 47 لاکھ ٹیکس ؟؟ عمران صاحب جواب دیں کہ بچوں اور بیگمات کے نام پر غیرملکی بنک اکاونٹس کیوں ڈکلئیر نہیں کئے؟عمران صاحب جمائما گولڈسمتھ، ریحام خان، بشری بی بی کے نام پر ملکی و غیرملکی جائیدادیں کو کیوں ظاہر نہیں کیا ٹویٹ کریں ؟ عمران صاحب اپنے کسی بچے کا کوئی اکاؤنٹ، جائیداد اور اثاثے ڈکلیر نہیں ؟ اور دوسروں کی تین نسلوں پر جھوٹے الزام؟ عمران صاحب خود شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر الزامات اور گالیوں کے پتھر پھینکتے رہے عمران صاحب 23 خفیہ بنک اکاونٹس کی تلاشی دیں۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی مخالفین کی تین نسلوں کی تلاشی لینے والا اپنی تلاشی دینے سے بھاگ رہا ہے ،عمران صاحب اب چور چور کہنے سے کام نہیں چلے گا، آپ خود چور نکلے، اب یہ حساب ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اب حساب ہوگا کہ آپ کی آمدن کیا تھی؟ آپ نے اثاثے کیسے بنائے؟ کہاں سے بنائے؟۔ انہوںنے کہاکہ 2017ء میں عمران صاحب نے صرف ایک لاکھ تین ہزار سات سو تریسٹھ روپے ٹیکس دیاعمران صاحب وزیراعظم ٹیکس چور ہوگا تو قوم ٹیکس کیوں دے گی؟۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…