پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ایران میں پٹرول قیمتوں کے خلاف مظاہرے جاری ،ہلاکتیں 50ہوگئیں

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایران میں جمعہ سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف جاری پرتشدد احتجاجی مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 50ہوگئی ہے۔ایران بھر میں گذشتہ تین روز سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ تک رسائی بند کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز کے حوالے سے نئی ہلاکتوں کی اطلاع موصول ہوئی تاہم ایرانی حکام نے ابھی تک صرف تین افراد کی موت کی تصدیق کی ہے جبکہ مختلف رپورٹس کے

مطابق احتجاجی مظاہروں کے دوران میں جھڑپوں اور ایرانی سکیورٹی فورسز کے تشدد سے ہلاکتوں کی تعداد اس سے 13 گنا زیادہ ہے۔ایرانی حکومت نے گذشتہ جمعہ کو پیٹرول کی قیمت میں 50 فی صد تک اضافہ کردیا تھا اور اس کی راشن بندی کردی تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد نقدی سے محروم شہریوں کی مدد کرنا ہے۔ہزاروں ایرانی مختلف شہروں میں پیٹرول کی قیمت میں اس اچانک اضافے کے خلاف پرتشدد احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔ ایرانی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے براہ راست فائرنگ کی ۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…