منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

لیبیا : بسکٹ فیکٹری پرفضائی حملہ ،غیرملکیوں سمیت سات مزدور ہلاک

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طرابلس (این این آئی)لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں بسکٹ تیار کرنے والی ایک فیکٹری پر فضائی حملے میں سات ورکر ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا کی وزارت صحت نے کہا کہ مہلوکین میں پانچ غیرملکی اور دو مقامی شہری ہیں۔

فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ فضائی حملہ کس نے کیا ہے۔طرابلس میں اپریل سے جنرل خلیفہ حفتر کے زیر قیادت لیبی قومی فوج اور اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ حکومت کی اتحادی فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے۔وزارت صحت نے کہا کہ دارالحکومت کے جنوب میں واقع علاقے وادی الربیع میں بسکٹ فیکٹری کو فضائی بمباری میں نشانہ بنایا گیا ہے۔اس علاقے میں گذشتہ کئی ماہ سے متحارب فوجوں کے درمیان قبضے کے لیے لڑائی جاری ہے۔وزارت صحت کے ترجمان مالک مرست نے امریکی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فضائی حملے میں مرنے والے تمام غیرملکیوں کا تعلق بنگلہ دیش ہے۔زخمیوں میں زیادہ تر کا تعلق نیجر اور بنگلہ دیش سے ہے اور انھیں ایمبولینسوں کے ذریعے نزدیک واقع اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ۔ان میں سے بعض کی اسٹریچروں پر خون آلود ٹانگوں کے ساتھ تصویریں آن لائن پوسٹ کی گئی ہیں۔طرابلس میں حالیہ مہینوں کے دوران میں متحارب دھڑوں کے درمیان براہ راست لڑائی تو تھم چکی ہے لیکن وہ ایک دوسرے پر توپ خانے سے گولہ باری کررہے ہیں۔خلیفہ حفتر کی فوج گاہے گاہے مخالفین کے زیر قبضہ علاقوں پر فضائی حملے بھی کرتی رہتی ہے لیکن ان کا زیادہ تر نشانہ عام شہری بنتے ہیں۔ طرابلس پر قبضے کی اس لڑائی میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…