پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں مزید کمی،برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں اچانک اضافہ،پاؤنڈ بھی مہنگا،سونا سستا ہوگیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 10پیسے کی کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید میں استحکام اور قیمت فروخت میں بھی10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.45روپے سے گھٹ کر155.35روپے اورقیمت فروخت155.55روپے سے گھٹ کر155.45روپے ہوگئی۔اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں استحکام اور قیمت فروخت میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.20روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت155.50روپے سے گھٹ کر155.40روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں 20پیسے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 1.15روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید170.80روپے سے بڑھ کر171.00روپے اورقیمت فروخت172.30روپے سے بڑھ کر172.50روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید199.25روپے  سے بڑھ کر200.40روپے اورقیمت فروخت200.75روپے سے بڑھ کر201.90روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمت میں باالترتیب استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.20روپے اورقیمت فروخت41.45روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.20روپے اورقیمت فروخت42.45روپے پر مستحکم رہی۔پیرکوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.80روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پرمستحکم رہی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10ڈالرکی کمی، جس کے نتیجے میں صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی سوناتولہ 450روپے سستاہوگیا۔

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیرکوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت1469ڈالرسے گھٹ کر1459ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 450روپے اور10گرام قیمت میں 386روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت86150روپے سے گھٹ کر85700روپے اوردس گرام سونے کی قیمت73860روپے سے گھٹ کر73474روپے ہوگئی۔پیرکو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت857.34روپے پرمستحکم رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…