جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

بھارت نے پاکستان کے خلاف سائبر جنگ کا آغاز کردیا،پاکستان کا جوابی اقدامات کا اعلان

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف سائبر جنگ کا آغاز کر رکھا ہے،ہندوستان سائبر اسپیس کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے جلد ہی پاکستان سائبر سیکیورٹی پالیسی کا اعلان کا اعلان کرے گا۔غیر ملکی اخبار عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالجوی فواد چوہری نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف سائبر وار شروع کر چکا ہے، غلط معلومات پر مبنی مہم پر نظر رکھنے والی غیر ملکی تنظیم ای یو ڈس انفو لیب نے انکشاف نے 65 نیٹ ورکس کے زیر انتظام 65 ممالک میں پھیلائے گئے 265 جعلی میڈیا آؤٹلیٹس کا انکشاف کیا ہے

جس میں بار بار پاکستان پر تنقید کرنے کے لئے یورپی یونین اور اقوام متحدہ میں اثر و رسوخ استعمال کیا گیا۔ عرب نیوز کے مطابق یوروپ کے ایک واچ ڈاگ نے کہا کہ سیکڑوں غیر فعال کمپنیاں اور ‘جعلی میڈیا آؤٹ لیٹس کا گٹھ جوڑ پوری دنیا میں ہندوستان کے سفارتی مفادات کو فروغ دے رہا ہے اور پاکستان میں سائبر سیکیورٹی کے بارے میں بات چیت کا آغاز کر رہا ہے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے غیر ملکی اخبار کو بتایا کہ یہ سائبر جنگ ہے اور ہندوستانی سائبر اسپیس کو بطور ہتھیار استعمال کر رہے ہیں، سائبر سیکیورٹی ایک بہت بڑا عالمی مسئلہ بن گیا ہے جلد ہی پاکستان کی سائبر سیکیورٹی پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…