نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کرنے کی تیاریاں ہنگامی بنیادوں پر شروع،فی الحال نہیں جارہے لیکن کب جائیں گے؟ ن لیگ نے بڑا اعلان کردیا

16  ‬‮نومبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نواز شریف کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کرنے کی تیاریاں ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دی گئی ہیں،

نواز شریف کو طویل ہوائی سفر کے لئے طبی طور پر تیار کرنے کے لئے ڈاکٹرز کو 48 گھنٹے درکار ہیں،بیرون ملک فضائی سفر کے دوران محمد نوازشریف کے پلیٹ لیٹس برقرار رکھنے، دل کی کسی ممکنہ تکلیف سے بچاؤ کے لئے ڈاکٹرز طبی احتیاطوں کی تیاری کے عمل میں ہیں،ڈاکٹرز اس امر کو یقینی بنانے کی تگ و دو میں ہیں کہ دوران سفر کسی ممکنہ ایسی طبی پیچیدگی سے بچا جاسکے جو نوازشریف کی زندگی کے لئے مہلک ثابت ہوسکتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی اولین کوشش نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کو اس محفوظ سطح پر لانا ہے جس سے وہ بحفاظت سفر کر سکیں۔قوم سے دعا کی خصوصی اپیل ہے کہ محمد نواز شریف بخیریت سفر کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کا شکریہ ادا کر تی ہوں کہ قائد محمد نواز شریف کے لیے دعائیں کرکے وہ ان سے اپنی مخلصانہ محبت اور وابستگی کا کا اظہار کرتے رہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نواز شریف کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کرنے کی تیاریاں ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دی گئی ہیں،نواز شریف کو طویل ہوائی سفر کے لئے طبی طور پر تیار کرنے کے لئے ڈاکٹرز کو 48 گھنٹے درکار ہیں

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…