آئی جی پنجاب کو ملزموں کا ڈیٹا نادرا سے منسلک کرنے اور تفتیش کا نظام بہتر کرنے کا حکم

14  ‬‮نومبر‬‮  2019

لاہور( این ا ین آئی)لاہور ہائیکورٹ نے ڈکیتی و چوری کے مقدمات میں ناقص تفتیش کیخلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس کو ملزموں کا ڈیٹا نادرا سے منسلک کرنے اور تفتیش کا نظام بہتر کرنے کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان نے ابوبکر، محمد سرور، محمد رفیق سمیت دیگر کی درخواستوں کی سماعت کی۔ فاضل عدالت کے حکم پر آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز رپورٹس سمیت عدالت میں پیش ہوئے ۔ جسٹس قاسم خان نے استفسار کیا آئی جی صاحب پتہ ہے آپ کو کیوں بلایا ہے۔تفتیشی رپورٹ لے کر آتا ہے کہ ملزم

ریکارڈ یافتہ ہے،پتہ چلتا ہے کہ مقدمہ 2003 کا ہے۔ایسے مقدمات میں ملزم یا تو اشتہاری ہو گا، سزا یافتہ ہو گا یا بری ہو گا۔ جسٹس قاسم خان نے کہا کہ صوبے میں جتنا فیلڈ سٹاف ہے وہ اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا، 100 میں سے زیادہ سے زیادہ 10 مقدمات ایسے ہوں گے جن میں ملزموں کا سابقہ ریکارڈ ہو گا۔ فاضل عدالت نے آئی جی پنجاب سے استفسار کیا کہ آپ اس کام کو کیسے درست کریں گے۔جسٹس قاسم خان نے کہا کہ ایک کیس آیا تھا کہ ملزموں کو پولیس مقابلے میں پکڑا گیا مگر پولیس میڈیکل رپورٹس ملزموں کے موقف کا دفاع کر رہی تھی‎

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…