فیصل آباد (آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملک بھر میں اہم شاہراہیں بند کرنے کی کال،فیصل آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ،اہم شاہراہوں،چوکوں میں مسلح پولیس اہلکار تعینات،مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ رات اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکاء سے
خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کے پلان بی پرعملدرآمد شروع کیا جارہا ہے جس کے تحت ملک کی اہم شاہراہوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے،پلان بی کے تحت چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی اہم شاہراہیں بند کرنے کا منصوبہ بنایاگیا ہے اور اس احتجاج میں دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی حصہ لیں گی،مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں آزادی مارچ کو بھی جاری رکھنے کا اعلان کیا اہم شاہراہیں بند کرنے کے اعلان کے بعد فیصل آباد میں بھی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیاگیا ہے اور شہر کی تمام داخلی وخارجی اہم شاہراہوں ،چوکوں میں مسلح پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ کسی بھی قسم کی ناخوشگوار صورتحال پر قابو پایا اور امن وامان برقراررکھا جا سکے۔