جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

جب عمران خان استعفیٰ دے گا تو ہم جشن منانے کیلئے خواتین کو دھرنے میں لائیں گے، مفتی کفایت اللہ نے حیرت انگیز اعلان کر دیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ سے جب ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں سوال کیاگیا کہ آپ کے دھرنے میں خواتین کیوں شامل نہیں ہیں، جس کے جواب میں مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں، ہم پر شیلنگ ہو گی، ہمیں گرفتار کیاجائے گا،

ہمیں مارا جائے گا تو ہم خواتین کو مروائیں، اس موقع پر مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ جب عمران خان استعفیٰ دے گا تو جشن منانے کے لیے ہم خواتین کو لائیں گے، ہماری خواتین ایم این اے، ایم پی اے اور سینیٹرز ہیں، دوسری جانب جے یو آئی کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ نے کہا ہے کہ ہماری تحریک انصاف والوں سے قربت نہیں، اس وقت چوہدری برادران ہی مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں، چوہدری برادران قوم کو بحران سے نکالتے ہیں تو یہ ان کا قوم پر بہت بڑا احسان ہو گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ ہم نے تمام راستے کھلے رکھنے ہیں، ایک آپشن ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں پارلیمنٹ سے مستعفی ہو جائیں تو نئے انتخابات ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوسرا آپشن ہے کہ احتجاج ملک بھر میں پھیلا دیا جائے اور لاک ڈاؤن کر دیا جائے، شاہراہیں بند ہوں گی، کاروبار ٹھپ ہو گا تو حکمران مجبور ہو جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اس طرح بھی ہو سکتا ہے کہ ہفتے میں دو تین دن لاک ڈاؤن کیا جائے اور تین دن حالات معمول پر رکھے جائیں اور یہ بھی تجویز ہے کہ ڈی چوک چلے جائیں۔اسلام آباد میں سرد موسم کے باعث دھرنے کے شرکاء کو درپیش مشکلات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ ہم نکلے ہی کفن باندھ کر ہیں، بارش، برفباری اور گرمی انقلابی لوگوں کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…