پشاور زلمی کا خیبر پختونخواہ اور خصوصا دیہاتی علاقوں میں ٹیپ بال کرکٹ ایونٹ کلیوال زلمی لیگ کرانے کا اعلان

7  ‬‮نومبر‬‮  2019

پشاور (این این آئی) پشاور زلمی نے پوری پی ایس ایل کے پاکستان میں انعقاد کی خوشی کے حوالے سے پورے خیبر پختونخواہ اور خصوصا دیہاتی علاقوں میں ٹیپ بال کرکٹ ایونٹ کلیوال زلمی لیگ کرانے کا اعلان کیا ۔میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پی ایس ایل کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی نے پی ایس ایل فائیو کے پاکستان میں انعقاد کے موقع پر پورے خیبر پختونخواہ میں ہزاروں نوجوان کرکٹرز کے ساتھ ٹیپ بال کرکٹ

ایونٹ کلیوال کرکٹ لیگ کا انعقاد اور جشن منانے کا اعلان کیا ہے۔کلیوال (یعنی دیہاتی اور عوامی ) کرکٹ لیگ کا مقصد جہاں پاکستان میں پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے انعقاد سے قبل خیبر پختونخواہ میں نوجوانوں کے کرکٹ فیور میں اضافہ کرنا ہے وہیں پاکستان کی روایتی اور عوامی کرکٹ ٹیپ بال کے زریعے نوجوانوں کو زلمی فورس کے مشن اور پروگرام کے تحت کھیلوں کے پلیٹ فارم پر یکجا کرنا ہے۔ اس لیگ میں پورے خیبر پختونخواہ کے شہری اور دیہاتی علاقوں میں کرکٹ کا میلہ سجایا جائیگا۔پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کالی وال زلمی کرکٹ لیگ خیبر پختونخواہ کے ہر ایک کرکٹ لوور اور کرکٹ فینز کی اپنی لیگ ہے جس کے زریعے پورا خیبر پختونخواہ ایک ساتھ مل کر کرکٹ اور خصوصا پی ایس ایل کے پاکستان میں انعقاد کا جشن منائے گا۔بارہ نومبر سے کلیوال زلمی کرکٹ لیگ کا پہلا مرحلہ شروع ہوگا جس کا شیڈول جلد جاری کیا جائیگا۔ ابتدائی مرحلے کے بعد دسمبر کے پہلے ہفتے میں پی ایس ایل ڈرافٹس کے بعد مین راونڈ کا انعقاد کیا جائیگا۔ ایونٹ میں نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کے لیے زلمی کے اسٹار کرکٹرز بھی ٹیپ بال کرکٹ کھیلنے پشاور آئیں گے۔پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن اس سے قبل خیبر پختونخواہ میں زلمی ٹیلنٹ ہنٹ، زلمی اسکول لیگ زلمی مدرسہ لیگ، زلمی آزادی کپ سمیت کئی ایونٹس کا انعقاد کرچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…