اسلام آباد(آئی این پی) آزادی مارچ کے شرکاءنے اسلام آباد میں بارش اور شدید سردی کے باوجود گھروں کو جانے سے انکار کر دیا،دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ قائدین کی اجازت کے بغیر گھر جانے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔شرکا نے کہاکہ گھر
جانا چاہتے ہیں مگر جب مولانافضل الرحمن کہیں گے اسی روز گھر چلے جائیں گے ۔ کوئٹہ سے آنے والے عبداللہ خلجی، جہانان خان اور سلیم اللہ نے کہاکہ وہ کوئٹہ میں اپنا کاروبار کرتے ہیں اور جمعیت علمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھتے ہیں۔