اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور تیز ہوائوں کے باعث موسم سرد ہوگیا جس سے آزادی مارچ کے شرکاء کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔بارش کے دوران تیز ہوائیں چلنے سے آزادی مارچ کے شرکاء کے کئی خیمے بھی اکھڑ گئے۔تفصیلات کے مطابق منگل کی رات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد بارش کا سلسلہ شروع ہو جو بدھ کو بھی دن بھر جاری رہا جس کے باعث آزادی مارچ
کے شرکاء کو شدید مشکلات کاسامنا کر نا پڑا ۔ ذرائع کے مطابق آزادی مارچ کے شرکاء کے کئی خیمے بھی اکھڑ گئے جس کے باعث شرکاء کی بڑی تعداد میٹرو اسٹیشن ، ساتھ پڑے ہوئے کنٹینرز اور شرکاء ساتھ لائے اپنی گاڑیوں میں رات گزاری رہی ۔ جلسہ گاہ کی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ جن شرکاء کے پاس بارش سے بچاؤ کا انتظام نہیں وہ کشمیر ہائی وے میٹرو اسٹیشن میں قیام کریں۔