جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کاک پٹ میں خاتون کی تصویر پائلٹ کو مہنگی پڑ گئی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین کی فضائی کمپنی ائیر گیلین کی پرواز میں کاک پٹ میں خاتون کی وائرل ہونے والی تصویر پائلٹ کو مہنگی پڑ گئی۔چینی میڈیا نے بتایا کہ یہ تصویر جنوری میں گیلین شہر سے یانگ زو شہر کے لیے جانے والی ائیر گیلین کی پرواز کے دوران لی گئی تھی جو رواں ہفتے انٹرنیٹ پر شیئر ہونے کے بعد خوب وائرل ہو گئی اور پھر ائیرلائن کی انتظامیہ نے اس پر کارروائی کی۔وائرل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پائلٹ کے کمرے میں ایک مسافر کی کھانے پینے کے اشیاء کے ساتھ تصویر کھینچی گئی ہے۔چین کی سول ایوی ایشن انتظامیہ کے

مطابق مسافروں کو کاک پٹ ( پائلٹ کا کمرہ) میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوتی۔فضائی کمپنی ایئر گیلن نے ایک بیان میں کہا کہ پائلٹ فضائی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے جس کی وجہ سے ان پر جہاز اْڑانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث دیگر عملے کے ارکان کو بھی غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا ہے جب کہ اس واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال چینی کیریئر ڈونگھائی ائیر لائنز نے ایک پائلٹ کو 6 ماہ کے لیے معطل کر دیا تھا کیونکہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو کاک پٹ کے اندر جانے کی اجازت دی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…