اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں پشاو ر موڑ پر جاری آزادی مارچ میں شریک مزید 2کارکن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے،آزادی مارچ میں حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق افراد کی تعداد3 ہو گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق آزادی مارچ میں شریک 2 کارکن دل کا دورہ پڑنے
سے انتقال کرگئے،جاں بحق افراد میں خضدار کے 70 سالہ سیف اللہ اورکوئٹہ کے 80 سالہ محمد اختر شامل ہیں،آزادی مارچ میں حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق افراد کی تعداد3 ہو گئی ،یادرہے کہ گزشتہ روز بھی آزادی مارچ میں شریک ایک کارکن انتقال کر گیا تھاجس کا تعلق سندھ سے تھا۔