منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان نہ آنے اور قتل ہونے سے متعلق کوئی بیان یا انٹرویو نہیں دیا ، بھٹو خاندان کے اکلوتے وارث ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے اپنے متعلق زیر گردش خبر کی تردیدکردی

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی و سابق و زیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے اور بھٹو خاندان کے اکلوتے وارث ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا اپنے متعلق گردش کرتی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستان میرا وطن ہے جلد واپس آئوں گا۔پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کے ذرائع کے مطابق جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے میڈیا پر خود سے متعلق غلط خبر چلنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرے نام سے منسوب جعلی خبر چلائی جارہی ہے، پاکستان نہ آنے اور قتل

ہونے سے متعلق کوئی بیان یا انٹرویو نہیں دیا ہے۔واضح رہے کہ جونیئر ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق غلط خبر شائع ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران کہا کہ ا نہیں قتل ہونا پسند نہیں اس لیے وہ پاکستان نہیں آتے، پاکستانی سیاست میں جنہیں قتل و غارت کی عادت نہیں ہوتی وہ قتل ہو جاتے ہیں۔ وہ ایسی حالت میں ملک آکر قتل ہونا نہیں چاہیں گے جب کہ اْس کے بدلے میں خلقِ خدا کا بھلا بھی نہ ہو۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…