اسلام آباد(آن لائن) آزادی مارچ میں شریک 55 سالہ شہری حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہو گیا ۔ ترجمان پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( پمز) کے مطابق آزادی ما رچ دھرنے میں شریک 55 سالہ شہری عبدالکریم کو ہسپتال
لائے تھے تاہم وہ دل کا دورہ پڑنے سے پہلے ہی انتقال کر چکا تھا ۔ حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہونے والا 55 سالہ شہری عبدالکریم کا تعلق صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ سے تھا جو کہ آزادی مارچ میں شرکت کے لئے لاڑکانہ سے اسلام آباد آیا تھا۔