منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ  کے دوران پاکستان کے مجموعی تجارتی خسارے میں 35.5 فیصد کمی،حکومت نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) وزارت تجارت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر)کے دوران پاکستان کے مجموعی تجارتی خسارے میں 35.5 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق تجارتی خسارہ مالی سال 19-2018  کے جولائی تا اکتوبر کے دوران 11.7 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا

جو کم ہوکر اس سال 7.8 ارب ڈالر رہ گیا۔تجارتی خسارے میں کمی کی سب سے بڑی وجہ درآمدات میں نمایاں کمی ہے جو اس سال 19.3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال جولائی تا اکتوبر کے دوران درآمدات 15.3 ارب ڈالر رہیں جو کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 19 ارب ڈالر تھیں۔دریں اثنا پاکستان کی برآمدات میں 3.6 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور برآمدات 7.3 ارب ڈالر سے بڑھ کر 7.5 ارب ڈالر ہو گئیں۔رپوزٹ کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 32 فیصد کم ہو کر 1.7 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو کہ پچھلے سال اسی عرصے میں 2.9 ارب ڈالر تھا۔اکتوبر کے مہینے میں پاکستان کی برآمدات 6 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ارب ڈالر رہیں جو کہ پچھلے سال 1.9 ارب ڈالر تھیں۔اس سال ماہ اکتوبر میں درآمدات میں 17 فیصد کمی  ریکارڈ کی گئی اور گزشتہ سال اسی ماہ کے 4.8 ارب ڈالر کے مقابلے میں 3.9 ارب ڈالر رہیں۔ وزارت تجارت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر)کے دوران پاکستان کے مجموعی تجارتی خسارے میں 35.5 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق تجارتی خسارہ مالی سال 19-2018  کے جولائی تا اکتوبر کے دوران 11.7 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو کم ہوکر اس سال 7.8 ارب ڈالر رہ گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…