کراچی(نیوزڈیسک) بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ بڑھانے کی اطلاع جمعہ کوکراچی اسٹاک ایکس چینج کی سرگرمیوں کے لیے مثبت ثابت ہوئی جہاں ابتدائی اوقات سے ہی پرافٹ ٹیکنگ کا رحجان غالب ہونے سے مندی کے اثرات غالب تھے لیکن اس مثبت اطلاع کی وجہ سے مندی تیزی میں تبدیل ہوگئی۔
جس سے انڈیکس کی34600 پوائنٹس کی حد بحال،54.02 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید14 ارب91 کروڑ33 لاکھ5 ہزار372 روپے کا اضافہ ہوگیا، ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے کے ابتدائی کاروباری سیشنز میں مارکیٹ میں مستقل تیزی کا رحجان غالب رہا جس کی وجہ سے جمعہ کو آئل اینڈ گیس سیکٹر کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی پرافٹ ٹیکنگ کا رحجان غالب ہوا۔
جس سے ایک موقع پر19 پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی لیکن کاروباری دورانیے کے وسط میں موڈیز کی رپورٹ منظرعام پر آنے سے مختلف شعبوں کے سرمایہ کاروں نے نچلی قیمتوں پر حصص کی خریداری سرگرمیاں بڑھادیں جو تیزی کا سبب بنی، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس56.59 پوائنٹس کے اضافے سے 34651.29 اورکے ایم آئی30 انڈیکس 220.83 پوائنٹس کے اضافے سے 58730.32 ہوگیا جبکہ اسکے برعکس کے ایس ای30 انڈیکس5.33 پوائنٹس کی کمی سے21878.73 ہوگیا۔
کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 13.29 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر43 کروڑ19 لاکھ42 ہزار800 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ 385 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں208 کے بھاﺅ میں اضافہ، 154 کے داموں میں کمی اور23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
کراچی سٹاک ایکس چینج میں تیزی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیفٹننٹ کرنل کی اہلیہ کا سربراہ شعبہ کے ساتھ ایشو چل رہا تھا، کیس ثابت ہونے پر معطل کردیا گیا اسی با...
-
نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کےلئے پیر تا جمعہ نئے اوقات کار مقرر
-
ہونڈا CD 70 ایکسچینج آفر، پرانی بائیک دیں اور نئی لے جائیں
-
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
بارشوں کا نیا اسپیل 27 اگست سے آنےکو تیار ، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
-
حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
-
ہونڈا کی ایکسچینج سہولت، پرانی سی ڈی 70 دے کر نئی موٹر سائیکل حاصل کرنے کا موقع
-
ایپل کی جانب سے آئی فون 18 سیریز کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے؟
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
حنا جاوید قتل کیس،قاتل شوہر کو جج نہ کرنے کی فرضی مثال، ملزم کا پرانا لیکچر وائرل
-
ایکنک نے لاہور ، بہاولنگر موٹروے کی منظوری دیدی
-
کھانا بنانے کا تنازع، بیوی کے فرائنگ پین سے حملے میں شوہر جاں بحق



















































