پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

تاجروں کی ہڑتال اور فضل الرحمان کے دھرنے کے باوجودسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،سرمائے میں بڑا اضافہ،انڈیکس 7بالائی حدیں عبور کر گیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 33600پوائنٹس سے بڑھ کر34300پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 58ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے3دن تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 820.33پوائنٹس بڑھ گیا تاہم 2دن کی مندی سے انڈیکس 100.18پوائنٹس لوز کر گیا

مگر مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کی وجہ سے گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس 33700،33800،33900،34000،34100،34200اور34300پوائنٹس کی7بالائی حد عبور کر گیا۔اسٹاک ماہرین کے مطابق سیمنٹ سیکٹر میں وسیع پیمانے پر خریداری،حکومت کی جانب سے موٹر وے ایم 9پر ایکسل لوڈ ختم کئے جانے،نئی مانیٹری پالیس میں شرح سود گھٹنے کی امید،آئی ایم ایف ٹیم کو سست رفتار معیشت کے تناظر میں ریونیو کا مقررہ ہدف میں 300ارب روپے کم کرنے جیسی خبروں سے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا تاہم تاجروں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال سے تجارتی سرگرمیاں منجمد ہونے،سابق وزیر اعظم کی ضمانت سے متعلق فیصلے اور جے یو آئی کے آزادی مارچ پر تحفظات جیسے عوام مارکیٹ کی تنزلی کا سبب بنے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں 720.15پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس33657.46پوائنٹس سے بڑھ کر34377.61پوائنٹس ہو گیا اسی طرح306.80پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 15737.89پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 24457.65پوائنٹس سے بڑھ کر24729.70پوائنٹس ہو گیا۔گذشتہ ہفتے مارکیٹ کے سرمائے میں 58ارب82کروڑ66لاکھ99ہزار523روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 66کھرب39 ارب58کروڑ3لاکھ39ہزار332روپے سے بڑھ کر66کھرب98ارب40کروڑ70لاکھ38ہزار855روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر34490.96پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس ایک موقع پر33572.34پوائنٹس کی کم سطح پر بھی آگیا تھا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ5ارب روپے مالیت کے22کروڑ50لاکھ84ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم4ارب روپے مالیت کے13کروڑ56لاکھ33ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر1737کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 901کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،722میں کمی اور114کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے پاک انٹر نیشنل بلک،ٹی آر جی پاکستان،فوجی سیمنٹ،حیسکول پیٹرول،یونٹی فوڈز،پاور سیمنٹ،بینک آف پنجاب،پاک لیکٹرون،ورلڈ کال ٹیلی کام،انٹر نیشنل اسٹیل لمیٹڈ،صدیق سنز ٹن،کے الیکٹرک لمیٹڈ،پائینیر سیمنٹ،ڈی جی کے سیمنٹ،لوٹے کیمیکل،لکی سیمنٹ،پاک پیٹرولیم،الشہیر کارپوریشن،امریلی اسٹیل،مغل آئرن اوردی سرل کمپنی سر فہرست رہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…