منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

مارچ کو اربوں روپے کی فنڈنگ کہاں سے آئی؟مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کا مقصد کیا ؟ بڑا دعویٰ کر دیا گیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ دنیا میں لوگ کرپشن کیخلاف نکل رہے ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان پاکستان میں کرپٹ قیادت کو بچانے نکل پڑے ہیں ،کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کیلئے مارچ کو اربوں روپے کی فنڈنگ کہاں سے آئی؟۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کیا دین پڑھنے کیلئے مدارس میں آئے بچوں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے؟۔

سیاسی جدوجہد کا کوئی مقصد ہوتا ہے،مولانا فضل الرحمان کشمیر کاز سے توجہ ہٹانے کیلئے آئے ہیں۔ آزادی مارچ کے لئے اربوں روپے کی فنڈنگ کہاں سے ہوئی ، آپ کو ان سوالات کا جواب دینا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے2014کے دھرنے سے پہلے دھاندلی کے خلاف تمام متعلقہ فورمز پر آواز اٹھائی۔اسی طرح وزیراعظم عمران خان نے پہلے دن ہی حلقے کھلوانے کی پیشکش کی لیکن سب اپوزیشن پارلیمنٹ میں اپنے عہدے لینے پہنچ گئی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…