جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا سے آزادی مارچ میں شرکت کے لئے قافلے اسلام آباد پہنچ گئے،کس سیاسی جماعت کا قافلہ سب سے بڑا تھا؟ حیرت انگیز صورتحال

datetime 31  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا سے آزادی مارچ میں شرکت کے لئے قافلے اسلام آباد پہنچ گئے،عوامی نیشنل پارٹی،قومی وطن پارٹی اورمسلم لیگ ن کے رہنماء اورکارکنان کی ایک بڑی پشاور،چارسدہ،مردان اوردیگر اضلاع سے روانہ ہوئے۔پشاورسے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء حاجی علام احمد بلور سید عاقل شاہ کی قیادت میں قافلہ روانہ ہوا اورمردان انٹرچینج پراے این پی کے سربراہ اسفندیارولی خان کی قیادت میں

قافلہ اسلام آباد آزادی مارچ میں شرکت کیلئے روانہ،اے این پی کاقافلہ سینکڑوں گاڑیوں پرمشتمل تھا،مسلم لیگ ن کے کارکن بھی مختلف علاقوں سے پشاورانٹرچینج پہنچ گئے اورصوبائی صدر امیر مقام کی قیادت میں اسلا م آباد کی جانب روانہ ہوگئے۔قومی وطن پارٹی کے کارکنان چیئرمین آفتا ب شیرپاؤ کی قیادت میں چارسدہ انٹرچینج سے آزادی مارچ میں شرکت کے لئے روا نہ ہوئے۔جمعرات کے روز تمام اپوزیشن جماعتوں کے رہنماء اورکارکن قافلوں کی شکل میں آزادی مارچ میں شرکت کے لئے روانہ ہوئے،جے یوآئی،عوامی نیشنل پارٹی،مسلم لیگ ن،قومی وطن پارٹی اورپیپلزپارٹی کے کارکن صوبے کے مختلف اضلاع سے پشاور،چارسدہ اوررشکئی انٹرچینج پر جمع ہوئے اوروہاں سے قافلوں کی شکل میں روانہ ہوئے۔اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے گاڑیوں پراپنی پارٹی پرچم لگائے۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام کاکہنا تھا کہ آزادی مارچ میں شرکت کے لیے موٹروے مسلم لیگی کارکنوں سبز جھنڈوں سے بھرا ہو ہے۔ مسلم لیگ ن بھرپور تیاری کے ساتھ آزادی مارچ میں شر کت کررہی ہے، اپوزیشن جماعتیں عمران نیازی کی رخصتی پرمتفق اور پر عزم ہیں، اپوزیشن کیساتھ ملکر پاکستان کو دوبارہ ترقی کے راستے پر لیکر جائینگے۔حکومت چلانا عمران نیازی کا کام نہی وہ صرف جھوٹ اور یو ٹرن میں مہارت رکھتے ہیں۔آزادی مارچ میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل صوبائی صدر پیپلزپارٹی ہمایون خان نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کوریلیف دینے میں ناکام ہوگئی ہے،آزادی مارچ میں عوام کی شرکت حکومت پرعدم اعتماد ہے، تاجر،ڈاکٹرز، انجینئرز سمیت ہرطبقہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عاجزآچکی ہے، وقت آگیاہے کہ موجودہ حکمران مستعفی ہوجائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…