ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

ایک کروڑ نوکریوں اور 50لاکھ گھروں جیسی گپیں چھوڑنے سے۔۔۔ عمران خان کے بیان پر حسن نثار بھی میدان میں آگئے ، بڑی بات کہہ دی

datetime 30  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی حسن نثار نے اپنے کالم ’’جنہیں 22کروڑ دکھائی نہیں دے رہے‘‘ میں لکھتے ہیں کہ۔۔۔مالیاتی خسارہ تشویشناک حد تک بڑھ چکا ہے۔ان حالات میں تو کوئی پشتینی اور پیدائشی جھوٹا بھی کسی قسم کی ’’معاشی نوید مسرت‘‘ سنانے کی جرأت نہیں کر سکتا تو

یہ کون لوگ ہیں جو پے در پے ایسا جھوٹ بول رہے ہیں جو قدم قدم پر رنگے ہاتھوں پکڑا جائے گا۔یہ حقیقت کوئی نہ بھولے کہ دنیا کا سب سے زیادہ چرب زبان آدمی بھی کسی بھوکے کو اس بات پر قائل نہیں کر سکتا کہ اس کا پیٹ بھرا ہوا ہے اس لئے ممکن ہو تو ایک کروڑ نوکریوں اور 50لاکھ گھروں جیسی گپیں چھوڑنے سے بچا جائے کیونکہ ایسے کھوکھلے دعوے عوامی فرسٹریشن اور غصہ میں اضافہ کے علاوہ کچھ نہیں کرتے۔حقیقی زمینی صورتحال تو یہ ہے کہ معیشت تھوڑی بہت سنبھل بھی جائے تو اونٹ کے منہ میں زیرہ بھی نہیں، تھوڑی بہت سے کچھ زیادہ بہتر بھی ہو جائے تو عام آدمی کو قرار نصیب ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ آبادی کا عفریت اس ’’ترقی‘‘ کا لقمہ لیتے ہی مزید بھوک کی دہائی دے گامیں حیران ہوں کہ تبدیلی سرکار پاپولیشن مینجمنٹ کا سوچے بغیر معاشی استحکام کا تصور بھی کس طرح کر سکتی ہے اور کمال یہ کہ میں نے ان میں سے کسی ایک کی زبان سے بھی اس تضاد کا ذکر نہیں سنا کہ جب تک اس بے لگام آبادی کو لگام نہیں دی جاتی، اقتصادی زبوں حالی کو لگام دینا ممکن ہی نہیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…