اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

ہم ہر حال میں اسلام آباد پہنچیں گے ۔۔۔!!! حافظ حمد اللہ فارم میں آگئے،حکومت کو بڑا چیلنج دیدیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2019

عبدالحکیم (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام پاکستان (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزادی مارچ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی پریشان ہے کہ اتنے لوگ کہاں سے آگئے۔ عالمی میڈیا آزادی مارچ کو لاکھوں میں شمار کررہا ہے اور اس مارچ کو تعداد کے لحاظ سے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج کہہ رہا ہے۔

ہم ہر حال میں اسلام آباد پہنچیں گے ۔ہمارا احتجاج اس حکومت کے خلاف ہے جو عوام کے چوری شدہ ووٹوں اور جعلی مینڈیٹ سے لائی گئی ہے۔ اب اس سیلیکٹڈ حکومت کو لانے والے بھی پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن پر بدزبانی کرنے والے کس کی زبان بول رہے ہیں ۔عمران خان ہر وقت این آر او دینے کی باتیں کررہا ہے وہ نہ این آر او لے سکتا ہے نہ ہی وہ کسی کو این آر او دے سکتا ہے۔ حافظ حمداللہ نے کہا کہ عمران خان ایک جابر اور ظالم حکمران ہے۔ اب اس کو ہٹانا لازم ہوچکا ہے۔ اسکو اقتدار عوامی مینڈیٹ نہیں بلکہ چور دروازے سے عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ مار وزیراعظم بنا ہے ہم تو پہلے دن سے ہی جعلی حکومت کیخلاف سڑکوں پر ہیں۔ ہم غاصب جابر حکومت کیخلاف آزادی مارچ کررہے ہیں اب اس کو عوامی احتجاج سے ہٹانا جہاد ہے۔ ہم ہر بات پر جھوٹ کی سیاست کو فروغ دینے اور ہر بات پر یوٹرن لینے والے حکمرانوں کو پرامن احتجاج کے ذریعے ہٹارہے ہیں۔ ہم اس سیلیکٹڈ حکومت سے عوام کو نجات دلا کر رہے گے۔ یہ احتجاج اور آزادی مارچ صرف مولانا فضل الرحمن کا نہیں بلکہ اس میں تمام اپوزیشن جماعتیں شامل ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری تو ابھی تک روایت ہلال کمیٹی کے خول سے نہیں نکل رہے وہ چاند کا فیصلہ کرسکتے ہیں اور نہ ہی وہ چاند پر پہنچ سکتے ہیں۔

یہ وہی فضل الرحمن ہے جس کو حکومت یہودی ایجنٹ اور انڈیا کا دوست کہتی تھی اب وہ کہتے ہیں مولانا فضل الرحمن کی جان کو بھارتی ایجنسی را سے خطرہ ہے ہمیں بتایا جاے کہ کل تک ہم انڈیا کے یار اور یہودی ایجنٹ تھے اور ہمارے آزادی مارچ کا فائدہ انڈیا کو ہونا تھا اب ہماری جانوں کو کیا راء اور انڈیا سے خطرہ ہے کہ پاکستان کے حکمرانوں سے ہمیں حکومت کی دوغلی پالیسی کی سمجھ نہیں آرہی۔ ہم تو شروع دن خطرات کا سامنا کررہے ہیں پہلے بھی فضل الرحمن اور ہمارے جلسوں پر حملے کیے گئے آج بھی ہمیں دھمکیاں مل رہی ہیں۔ مگر ہم ان دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور نہ ہی ہم اپنے مشن سے پیچھے ہٹیں گے ہم نے تو پہلے دن سے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ جو رات قبر میں ہے وہ باہر نہیں ہو سکتی ۔ہم جابر فاسق سیلیکٹڈ اور جعلی مینڈیٹ سے اقتدار حاصل کرنے والے حکمرانوں سے نجات حاصل کر کے دم لیں گے۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…