منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

جے یو آئی (ف)کے اہم رہنما کوگولیاں مار کر قتل کردیاگیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جے یو آئی (ف) کے مقامی رہنما مفتی سلطان محمود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق مفتی سلطان محمود پر گزشتہ روز اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ نمازِ فجر کی ادائیگی کیلئے جارہے تھے۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ میں مفتی سلطان محمود شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ خار ہسپتال منتقل کیا گیا۔ انہیں بعد ازاں تشویشناک حالت کے باعث

ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا۔ دن بھر ڈاکٹر ان کی جان بچانے کی کوششیں کرتے رہے تاہم وہ رات گئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔واضح رہے مفتی سلطان محمود باجوڑ کی تحصیل ماموند میں جمعیت علماءاسلام کے امیر تھے۔ انہوں نے انتخابات کے دوران پی کے 102 سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا تھا۔ان کے انتقال پر امیر مولانا فضل الرحمن ودیگر نے اظہار افسوس کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…