بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

جنرل ضیاء الحق کے دور میں جب انڈیا اور پاکستان کے تعلقات خراب تھے،گلوکار غلام علی کو کس شرط پر انڈیا کے دورے کی اجازت دی گئی؟کیا مولانا واقعی حکومت کو بلیک میل کر رہے ہیں؟نوازشریف اور آصف زرداری کے ساتھ اب کیا ہوگا؟جاوید چودھری کا تجزیہ‎

datetime 28  اکتوبر‬‮  2019 |

غلام علی پاکستان کے مشہور گلوکار ہیں‘ دنیا میں جہاں بھی اردو غزل سنی جاتی ہے لوگ وہاں غلام علی کو جانتے ہیں‘ جنرل ضیاء الحق کے دور میں انڈیا اور پاکستان کے تعلقات خراب تھے، غلام علی کو انڈیا سے دعوت آ گئی‘ انہوں نے حکومت سے دہلی جانے کی اجازت طلب کی‘

حکومت نے انہیں اجازت دے دی لیکن ساتھ ایک شرط لگا دی اور وہ شرط تھی آپ انڈیا جا سکتے ہیں لیکن آپ وہاں گانا نہیں گا سکتے‘ اب آپ خود اندازہ لگائیے ایک گلوکار کو بطور گلوکار بلایا جا رہا ہے‘ وہ بطور گلوکار جا بھی رہا ہے لیکن وہ گانا نہیں گا سکتا تووہ کیوں جائے گا اور اسے کیوں بلایا جائے گا‘ مجھے لگتا ہے ملک میں ایک بار پھر اس قسم کی حکومت آ گئی ہے‘ یہ ایک طرف اس حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخ کر دیتی ہے جو ایک بار ایم پی اے‘ایک بار وزیر اور ایک بار سینیٹر رہ چکا ہے اور دوسری طرف پیمرا ٹیلی ویژن اینکرز کو یہ حکم دے دیتا ہے آپ تجزیہ اور تبصرہ نہیں کر سکتے‘ پھر ہم کر کیا سکتے ہیں‘ کیا ہم قوم کو انڈہ ابالنے یا کپڑے استری کرنے کا طریقہ بتائیں‘ یا بیٹھ کر سر ہلاتے رہیں‘ معلوم کریں اس ملک میں ایک دم اتنے زیادہ آئن سٹائن کہاں سے آ گئے ہیں اور اگر ان آئن سٹائنوں کو نہ روکا گیا تو یہ بہت جلد سفید رنگ پر سفید دکھنے اور سرخ کے سرخ نظر آنے پر بھی پابندی لگا دیں گے‘ یہ‘ یہ بھی فرما دیں گے کل ٹماٹر کو گول نہیں ہونا چاہیے‘ قوم آج سے ایسے احکامات کا انتظار شروع کردے۔ کیا مولانا واقعی حکومت کو بلیک میل کر رہے ہیں‘ میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری دونوں شدید بیمار ہو چکے ہیں اور شاہد خاقان عباسی کو بھی ہسپتال شفٹ کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…