پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

بڑے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور ایکشن لیاجائے،وزیر اعظم  عمران خان ڈٹ گئے، دھماکہ خیز احکامات جاری

datetime 28  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افسران کو بڑے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور ایکشن لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے اگر افسران پر کوئی دبا ؤآیاتو وہ ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے،مقامی حکومتوں کے نظام سے موجودہ حکومت پاکستان میں ایک انقلاب لے کر آئی ہے، ہمارے شہر اس وقت تک صحیح نہیں ہو سکتے جب تک ان میں موثر انتظامی نظام قابل عمل نہیں ہوتا،

لوکل گورنمنٹ سسٹم کا مقصد عوام کو نچلی سطح پر مکمل طور پر بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ اپنی تعمیر و ترقی کے فیصلے اور اپنے مسائل خود حل کرسکیں،عوام کو موجودہ حکومت کے فلاحی کاموں کے بارے میں آگاہی اورماضی کی حکومتوں کی جانب سے حاصل کیے گئے قرضوں اور ان کے استعمال اور موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں اور قرضوں کا موازنہ بھی عوام کے سامنے پیش کیا جائے،ماضی میں امیر کو تو معیاری علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات لئے گئے مگر غریب اور متوسط طبقے کو معیاری اور بر وقت علاج کی سہولیات کی فراہمی پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، موجودہ حکومت اس ضمن میں ایک مربوط حکمت عملی وضع کر رہی ہے،صوبے بھر میں اشیائے خوردنوش اور خصوصا گندم اور آٹے کی قیمتوں کو کم سے کم رکھنے کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحت،لوکل گورنمنٹ، امن و امان او رصوبے کی معاشی صورتحال کے حوالے سے منعقدہ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیرا عظم عمران خان کی زیر صدارت صوبہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر)اعجاز احمد شاہ، وزیر تعلیم شفقت محمود، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجا، وزیر بہبود آبادی،

محمد ہاشم ڈوگر، وزیر کھیل محمد تیمور خان، لیبر منسٹر انصر مجید خان، چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئی۔اجلاس میں آئی جی پنجاب کی جانب صوبہ بھر میں جرائم کی روک تھام، بڑے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی، تھانہ کلچر میں تبدیلی، پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ تربیت، اچھی شہرت کے حامل اہلکاروں کی حوصلہ افزائی، قوانین میں ترامیم اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف عوام میں آگاہی مہم کے حوالے تجاویز اور اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کو قصور اور چونیاں میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات اور چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث عناصر کے خلاف 6 ماہ کے اندر ایک مربوط حکمت عملی کے تحت واضح ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے قصور اور چونیاں میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پر بات کرتے ہوئے کہ ان واقعات کا سن کر ان کو شدید صدمہ ہوا ہے۔ اس جرم کی وجہ سے اللہ کا عذاب آتا ہے۔وزیراعظم نے وزیر اعلی پنجاب اورمتعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ قصور، چونیاں اور دوسرے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے وہاں علماء، صاحب حیثیت افراد،

اسکولوں کے اساتذہ اور والدین سے ملاقات کرکے ان میں بچوں کی اس جرم کا شکار ہونے سے بچاؤ کی مناسب تربیت، اور اس میں ملوث عناصر کی نشاندہی کی آگاہی اجاگر کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ اس ضمن میں ایک بھرپور عوامی آگاہی مہم کا آغاز بھی کیا جائے کیونکہ اس جرم کا مقابلہ حکومت اور عوام مل کر کر سکتے ہیں۔وزیراعظم نے بڑے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور ایکشن لینے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس حوالے سے اگر افسران پر کوئی دبا آئے تو وہ ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سینئر افسران نے لوکل گورنمنٹ سسٹم پر عملدرامد کے سلسلے میں اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان کو پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور حکومت پنجاب کے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اعلی عہد داران نے اس ضمن میں کی گئی پلاننگ سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ویلیج پنچایت اور نیبر ہڈ کونسل کے الیکشن مارچ 2020 اور لوکل میونسپل اور تحصیل کونسل کے انتخابات مئی 2020تک منعقد کیے جائیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے لوکل گورنمنٹ سسٹم پر جلد از جلد عملدرآمد پر زور دیا اور تا کید کی کہ اس سلسلہ میں پلان کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔

مقامی حکومتوں کے نظام سے موجودہ حکومت پاکستان میں ایک انقلاب لے کر آئی ہے۔ ہمارے شہر اس وقت تک صحیح نہیں ہو سکتے جب تک ان میں موثر انتظامی نظام قابل عمل نہیں ہوتا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم کا مقصد عوام کو نچلی سطح پر مکمل طور پر بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ اپنی تعمیر و ترقی کے فیصلے اور اپنے مسائل خود حل کرسکیں۔وزیر اعظم عمران خان کو پنجاب کی مالیاتی پالیسی اور معاشی پالیسی کے اس مالی سال کے اہداف سے بھی آگاہ کیا گیا۔ صو با ئی وزیر خزانہ ہاشم بخت نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت پہلے سہ ماہی کے اہداف کو گزشتہ سال کی نسبت بہتر طور پر حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہے۔

صو با ئی وزیر خزانہ ہاشم بخت نے وزیر اعظم کو بتایا کہ اس مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں پچھلے سال کی نسبت نمایا ں اضافہ کیا گیا ہے اور سماجی بہبود کے منصوبو ں پر خاص توجہ دی جا رہی ہے اور ہسپتال اور تعلیمی اداروں کے لئے مختص فنڈز کی بلا تعطل فراہمی کی ہر ممکن کوشس کی جا رہی ہے تاہم اورینج ٹرین کی سبسڈی اور دیگر ایسے منصوبوں کی وجہ سے صوبائی حکومت کو مسائل در پیش ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ عوام کو موجودہ حکومت کے فلاحی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے۔ ماضی کی حکومتوں کے جانب سے حاصل کیے گئے قرضوں اور انکا استعمال اور موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں اور قرضوں کا

موازنہ بھی عوام کے سامنے پیش کیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ سالانہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے عملی اقدامات اور حکمت عملی پر توجہ دی جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے پر توجہ دی جائے اس تناظر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو صوبائی اور ملکی معاشی ترقی کے لیے بھرپور طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایزآف ڈوئنگ بزنس اور معیشت کے شعبے میں دیگر مثبت اعشاریوں کو عوام اور سرمایہ کاروں تک موثر انداز میں پہنچائیں۔ وزیراعظم عمران خان کو صوبائی وزیر خوراک اور صوبائی سیکرٹری خوراک نے گندم کی قیمت کے حوالے سے بھی بریفنگ دی

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ صوبے بھر میں اشیائے خوردنوش اور خصوصا گندم اور آٹے کی قیمتوں کو کم سے کم رکھنے کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبہ پنجاب میں صحت کے شعبے میں سہولیات کی بہتری اور اصلاحات کے حوالے سے اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو صحت کے شعبے میں سہولیات کو بہتر بنانے کے ضمن میں نئے اقدامات کے تحت پانچ بڑے ہسپتالوں کے شعبہ حادثات میں فراہم کی جانے والی سروسز کو مزید بہتر بنانے، ہسپتالوں کی او پی ڈیز کی مرمت و تزئین، مددگار کاؤنٹرز کا قیام اور ہسپتالوں کے انتظامی و مالی امور کو بہتر بنانے کی غرض سے اقدامات پر بریفنگ اور

ہسپتالوں کے انتظامی امور میں سزا اور جزا کے نظام اور غریب مریضوں کو بہتر اور بروقت علاج کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات پر وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا۔وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ 30ضلعوں میں ہیلتھ کارڈ کی فراہمی کا کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ بقایا چھ اضلاع میں بھی جلد ہیلتھ کارڈ کا اجرا کردیا جائے گا۔ ہیلتھ کارڈ سہولت کے ذریعے مستحقین کو علاج کی سہولیات کی فراہمی شروع ہو چکی ہے۔ زیادہ سے زیادہ مستحقین کو ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج معالجے کی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔اجلاس میں وزیر اعظم کو مستقبل میں امراض قلب کے نئے ہسپتالوں کے قیام کے منصوبوں اور صوبہ میں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے محکمہ اوقاف کے زیر انتظام زمینوں کی نشاندہی کر کے نجی شعبے کے ہسپتالوں کو لیز پر دینے اور ہیلتھ کارڈ کے تحت ان نجی ہسپتالوں سے مستحقین کے علاج کو منسلک کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ا نہوں نے کہا کہ عوام الناس کو صحت کی بروقت اورمعیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس ضمن میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں امیر کو تو معیاری علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات لئے گئے مگر غریب اور متوسط طبقے کو معیاری اور بر وقت علاج کی سہولیات کی فراہمی پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ موجودہ حکومت اس ضمن میں ایک مربوط حکمت عملی کے تحت وضع کیے گئے روڈ میپ کی تکمیل پر عمل پیرا ہے جس سے طبقات کے فرق کے بغیر ہر شہری علاج معالجے کی بہترین سہولیات حاصل کر سکے گا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…