اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے ایک خبر پڑھی ہے کہ عدالت نے ہم سے پوچھا ہے کہ کیا آپ نواز شریف کی زندگی کی گارنٹی دے سکتے ہیں ؟ جس کے جواب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں تو اپنی زندگی کی گارنٹی نہیں دے سکتا تو کسی کی زندگی کی کیا گارنٹی دوں گا ۔ زندگی موت تو اللہ پاک کے ہاتھ میں ہے ۔ انسان تو صرف کوشش
کرسکتا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فیڈر ل گورنمنٹ اور خاص طور پر صوبائی گورنمنٹ نے پوری کوشش کی ہے کہ نواز شریف کے علاج میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے ۔کراچی سے بہترین ڈاکٹروں کو بلایا گیا ہے اور شوکت خانم کے چیف ایگزیکٹو کو وہاں بھیجا جن کا شمار پاکستان کے ٹاپ کے ڈاکٹروں میں ہوتا ہے ۔ہم صرف کوشش کر سکتے ہیں زندگی موت اللہ پاک کی چیزیں ہیں۔انسان کسی کی زندگی کی گارنٹی نہیں دے سکتا ۔ہم نے صرف پوری کوشش کی ہے ۔