اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے بھارت کے علاوہ دیگر ممالک کے یاتریوں کو بھی بڑی سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا ،نجی ٹی وی کے مطابق دیگرممالک کے یاتریوں کو سیاحتی ویزا جاری کیا جائے گا ، یاتریوں کی نقل و حرکت صرف
کرتار پور تک محدود نہیں ہو گی بلکہ یاتری پنجہ صاحب اور ننکانہ صاحب بھی جا سکیں گے ، یاتریوں سے 20 ڈالر سروس چارجز بھی نہیں لیے جائیں گے ۔واضح رہے کہ سکھ یاتریوں کیلئےکرتار پور راہداری اگلے ماہ 9نومبر کو کھول دی جائیگی۔