ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

عمران نیازی آپ کشمیر کو پاکستان کا حصہ نہیں بنا سکتے،یہ کام اب کون کرے گا؟شہباز شریف نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب ا ختلاف محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر کو پاکستان نے آزاد کروانا ہے،پوری قوم کشمیر کی آزادی کیلئے ایک آواز ہے لیکن ہمیں بھرپور محنت کرنا ہو گی،کشمیر انشااللہ اسی طرح پاکستان کی جھولی میں گرے گااور حصہ بنے گا جیسے مغربی جرمنی کی جھولی میں شمالی جرمنی گرا تھا،عمران خان سعودی عرب اور ایران کی ثالثی کروانا چاہتے ہیں لیکن ملک کے اندر انتشار ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں 27اکتوبر کی مناسبت سے بھارت کے خلاف یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جاوید ہاشمی،پرویز ملک،خواجہ عمران نذیر، شائستہ پرویز ملک سمیت اراکین اسمبلی اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شہباز شریف نے کہا کہ 27اکتوبر کو پوری قوم نے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار اور بھارت کے خلاف یوم سیاہ منایا، مودی نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و زیادتی کی بدترین مثالیں قائم کیں اور کشمیریوں کو دبانے کے لئے فسطائی ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے 2019 میں کشمیرپر بھرپور وار کیا، ہماری تاریخ لاکھوں قربانیوں اور سرخ خون سے بھری پڑی ہے،اس تحریک میں بچوں،بزرگوں،نوجوانوں اور خواتین کو شہید کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے طاقت کے بل بوتے پر کشمیر کو جیل بنادیاہے،دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑنا چاہتا ہوں، کروڑوں مسلمان پوچھنا چاہتے ہیں عالمی ضمیر کہاں سویا ہواہے۔شمالی آئرلینڈ پر تو دنیا نے مسئلہ حل کروایالیکن ایک طرف فلسطین اور دوسری طرف کشمیر میں ظلم ڈھایاجارہاہے،فسطائی طاقتیں کشمیریوں کا خون بہار رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو پاکستان نے آزاد کروانا ہے،ہمیں اپنے اعمال درست کرناہوگا،آج پوری کشمیر کی آزادی کیلئے یک آواز ہے،لیکن محنت کرناہوگی،عمران نیازی نے معیشت کو کھوکھلا کر د یا ہے، عمران خان سعودی عرب اور ایران کی ثالثی کرانا چاہتے ہیں لیکن ملک کے اندر انتشار ہے۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کی معیشت کو مضبوط کیا، سی پیک نوازشریف لایا،بجلی کے اندھیرے دور کئے لیکن ہماری محنت پر پانی پھیر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ نوازشریف کو صحت عطا فرمائے۔ (ن) لیگ کشمیریوں کی آواز اٹھا رہی ہے۔ وہ دن ضرور آئے گا جب ملک سے غربت اوربیروزگاری ختم ہو گی،وہ دن بھی آئے گا جب نوازشریف کی قیادت میں کشمیر فتح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے پانچ اگست کو کشمیر میں کرفیونافذ کیا جوہنوذ جاری ہے،

مودی امریکہ میں ٹرمپ کے ساتھ جلسہ کرتاہے اورکہتا ہے اقدام پر ٹرمپ ہمارے ساتھ ہے،عمران خان امریکہ جا کر کہتے ہیں کہ نوازشریف کا اے سی بند کردوں گا۔کشمیر انشااللہ اسی طرح پاکستان کی جھولی میں گرے گا اورحصہ بنے گا جس مشرقی جرمنی مغربی جرمنی کی جھولی میں گرا تھااورمشرقی،مغربی جرمنی ایک ہو گئے۔ عمران نیازی آپ کشمیر کو پاکستان کا حصہ نہیں بنا سکتے انشا اللہ قوم اور نواز شریف کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنائیں گے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ نوازشریف کی لاہور ہائی کورٹ سے طبی بنیادوں پر ضمانت ہو چکی ہے،

منگل کو دوبارہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس لگنا ہے،پیر کے روز مریم نواز کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہونی ہے،آپ سب دعا کریں نوازشریف کا سایہ قوم پر قائم رہے۔ انہیں پرسوں سے دل کی تکلیف ہوئی اوربے شمار پیچیدگیاں ہیں جو ڈاکٹرز حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک بیماری کی تہہ تک نہیں پہنچ سکے،کارکن مٹھائیاں تقسیم  نہ کریں بلکہ دعا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر لڑائی جھگڑے بڑھے تو عمران خان کو بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی۔انہوں نے کہا کہ مودی کشمیریوں پرظلم وستم بند کرو ہم نے تحمل سے کام لیا اگر

تمہارا آرمی چیف دھمکیاں دے گا تو پاک فوج اسے وہ سبق سکھائے گی جو تم ہمیشہ یاد رکھو گے۔ آزاد کشمیر کے وزیر ناصر حسین ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل لاہور کا شکر گزار ہوں جنہوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا،نوازشریف کا شکریہ ادا کرتاہوں انہوں نے کشمیر کا ترقیاتی بجٹ 25ارب روپے کیا،نوازشریف کی قیادت میں کشمیر آزادہوگا،کشمیریوں کی دعائیں نوازشریف کیلئے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن)صوبہ سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے کہا کہ محمدنوازشریف اورمحمد شہبازشریف کی ہدایت پر کشمیریوں کے حق میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

کراچی اور اندرون سندھ پارٹی صدور، جنرل سیکرٹریز اور ضلعی صدور کی قیادت میں جلسے، جلوس اور ریلیاں نکالی گئی ہیں۔سندھ کے عوام کشمیریوں اور ان کے جائز حق آزادی کے لئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور رہیں گے،سندھ کے عوام نے تحریک پاکستان میں تاریخی کردارادا کیا، کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں بھی شانہ بہ شانہ ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح بلوچستان بھی اپنے کشمیری بھائیوں بہنوں کی حمایت کرتا ہے،بلوچستان کے غیور عوام بہادر کشمیریوں کی جدوجہد اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، دشمن سے اسے چھڑانے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، پورا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے اور بھارتی درندگی اور ظلم کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…