اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

شہریت منسوخ ہونے کے بعد جب حافظ حمداللہ سیکرٹری داخلہ کے پاس گئے تو انہوں نے آگے سے کیا جواب دیا ، نئی بحث چھڑ گئی

datetime 27  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے پاکستانی شہریت کی منسوخی پر سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ جب ایک شخص سینیٹر رہا ہو، وزیر رہا ہو اور پاکستان میں بار بار الیکشن لڑ چکا ہو، کیا ہماری ایجنسیوں اور اداروں نے اس کی شہریت کے حوالے سے تصدیق نہیں کی۔گزشتہ روز نادرا نے جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ کی

پاکستانی شہریت منسوخ کر دی تھی جبکہ پیمرا نے ٹی وی چینلز کو ہدایت کی تھی کہ حافظ حمداللہ کو ٹاک شوز میں نہ بلایا جائے۔سابق سینیٹر نے فیصلے کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیمرا نے نادرا کے فیصلے کی روشنی میں مجھے غیر ملکی قرار دیتے ہوئے میرے ٹی وی ٹاک شوز پر پابندی عائد کی۔حافظ حمداللہ نے کہا کہ جب ایک شخص سینیٹر رہا ہو، وزیر رہا ہو اور پاکستان میں بار بار الیکشن لڑ چکا ہو، کیا ہماری ایجنسیوں اور اداروں نے اس کی شہریت کے حوالے سے تصدیق نہیں کی۔انہوںنے کہاکہ جب میں نے اکتوبر 2002 میں پرویز مشرف کے دور میں الیکشن لڑا تو اس وقت ایجنسیاں بہت زیادہ متحرک تھیں کیونکہ 2001 میں نائن الیون کا واقعہ ہوا تھا اور ایک سال بعد الیکشن ہو رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ میری پیدائش چمن کے میونسپل علاقے کے محلے حاجی حسن کی ہے، آج بھی وہ محلہ موجود ہے اور آج بھی وہ جگہ موجود ہے جہاں میری پیدائش ہوئی تھی، چمن کے سارے لوگ مجھے جانتے ہیں۔دوسری جانب نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے جے یو آئی ف کے اہم رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ کی پاکستانی شہریت منسوخ ہونے کے فیصلے پر سیکریٹری داخلہ بھی ہنس پڑے۔اب حافظ حمداللہ نے اسپیشل سیکریٹری داخلہ سے شناختی کارڈ بحال کرنے کی اپیل کر دی ہے۔حافظ حمد اللہ کے مطابق میں نے اسپیشل سیکریٹری داخلہ میاں وحیدالدین سے ملاقات کرکے انہیں معاملیکا بتایا جس پر وہ بھی ہنس رہے تھے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…