کراچی(این این آئی)جمعیت علمااسلام کے تحت آزادی مارچ کاآغازآج(اتوار)ہوگا۔ آزادی کاآغاز کراچی سہراب گوٹھ سے ہوگا اورجے یوآئی کے سربراہ سہراب گوٹھ پر آزادی مارچ کے شرکاسے خطاب کریں گے۔ اس ضمن میں سہراب گوٹھ پر تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور کیمپ بھی لگائے ہیں۔ جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن آزادی مارچ کی قیادت کرنے کے لئے (آج)اتوار صبح کراچی پہنچیں گے۔دوسری جانب آزادی مارچ کارواں میں شرکت کیلئے اضلاع کی سطح پر
جے یو آئی کے قافلے سہراب گوٹھ پہنچیں گے۔جمعیت علماء اسلام کراچی کے 6 اضلاع کے صدر مقامات سے قافلے صبح 9 بجے روانہ ہوں گے۔ضلع غربی کا مرکزی قافلہ ناظم آباد نمبر 2 قدسیہ مسجد کے سامنے سے روانہ ہوگا۔قافلے کی قیادت مولانا عمر صادق، قاری محمد عثمان، فخر الدین رازی حافظ نعیم کریں گے۔ضلع جنوبی کا قافلہ بوٹ بیسن سے روانہ ہوگا۔ضلعی امیر مولانا نورالحق، قاری روح الامین، مولانا عبداللہ بلوچ کی قیادت کریں گے۔ضلع ملیر کا قافلہ داود چورنگی لانڈھی سے روانہ گا۔ قافلے کی ضلعی امیر مولانا احسان اللہ ٹکروی، مفتی حنیف، مولانا اجمل شیرازی دیگر کریں گے۔ضلع شرقی کا قافلہ پٹیل پاڑہ اور سہراب گوٹھ سے روانہ ہوگا۔قافلے کی قیادت مولانا عبدالکریم عابد، مولانا فتح اللہ، مولانا غیاث، فاروق سید و دیگر کریں گے۔ضلع وسطی کا قافلہ سخی حسن چورنگی سے روانہ ہوگا۔قافلے کی قیادت مولانا عبدالرشید نعمانی، مولانا زرین شاہ، مولانا خیر الحق ابرار، مولانا گل محمد طالونی کریں گے۔ضلع کورنگی کا قافلہ مہران ٹاون کورنگی سے نکلے گا۔قافلے کی قیادت ضلعی امیر مفتی عبدالحق عثمانی، قاری فیض الرحمن عابد، مولانا فاروق خلیل کریں گے۔گڈاپ ٹاو ن سے قافلہ ڈاکٹر نصیرالدین سواتی کی قیادت میں گلشن معمار سے روانہ ہوگا۔قافلہ شریف گبول، طلحہ زبیر سواتی، قاری یونس، اشرف مینگل کی قیادت میں سہراب گوٹھ پہنچے گا۔