منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

عدنان صدیقی کا بیٹی کی سالگرہ پر پیار بھرا پیغام، مداحوں کی بھی بیٹی کو مبارکباد

datetime 26  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے اپنی 12 سالہ بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر انہیں پیار بھرا پیغام دیا ہے جس نے سب کے دل موہ لئے ہیں،گزشتہ روز عدنان صدیقی کی 12 سالہ بیٹی دانیہ کی سالگرہ تھی ،اس موقع پر انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر بیٹی کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹنے کی ویڈیو بھی شیئر کی۔اداکار نے ویڈیو کے کیپشن میں پیار بھرا

انداز اپناتے ہوئے بیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ’ میری چھوٹی بیٹی جو کہ 12 سال کی ہوگئی ہے، جو اب مزید سمجھدار اور پیاری ہوگئی ہے۔‘عدنان صدیقی نے لکھا کہ ’ میری پیاری دانیہ جانیہ میں ہر سال تمہاری سالگرہ کے موقع پر ایک نوٹ لکھتا ہوں مگر اس بار یہ نوٹ بہت خاص ہے کیونکہ جس طرح تم وقت کیساتھ ساتھ بڑی ہورہی ہو تم اتنی ہی نرم دل ہوتی جارہی ہو۔‘ انہوں نے لکھا کہ ’میں یہ سب اس لئے محسوس کر رہا ہوں کیونکہ تمہاری دادی بالکل تمہاری ہی طرح پیار اور خیال کرنے والی تھیں اور میں تمہارے اندر ان کی جھلک دیکھتا ہوں، یہ جذبات کتنے خوبصورت ہوں گے کہ مجھے تم میری ماں کی یاد دلاتی ہو جس طرح وہ مجھ سے پیار کرتی تھیں میرا خیال کرتی تھیں۔عدنان صدیقی نے کہا کہ ’مجھے سب سے اچھا یہ لگتا ہے کہ جب میں گھر آتا ہوں تو تم میرے جوتے اتارنے میں میری مدد کرتی ہو، میں تم پر فخر کرتا ہوں دانیہ، سالگرہ مبارک ہو‘۔اداکار عدنان صدیقی کے بیٹی کے لیے پیار بھرے پیغام نے سب کے دل موہ لئے اور ان کے مداحوں نے بھی ان کی صاحبزادی دانیہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…