منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

دھرنا دیں گے حکومت روک سکتی ہے تو روک لے، پیر عبدالشکور نقشبندی نے حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے عوام سے بڑی اپیل کر دی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما پیر عبد الشکور نقشبندی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ ان ظالم حکمرانوں سے نجات کے لئے ہے،عوام خود کھڑے ہوں، جعلی الیکشن کے ذریعے آنے والوں کو ایوانوں سے نکال کر دم لیں،ایوان الیکٹیڈ کے لئے ہے سلیکٹیڈ کے لئے نہیں،ہم 27 اکتوبر کو نکلیں گے اور 31 اکتوبر کو اسلام آباد مین دھرنا دیں گے،حکومت روک سکتی ہے تو روک لے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے”این این آئی“سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں کی نااہلی نے ملک کو دوراہے پہ لاکھڑا کر دیا ہے ایک طرف معاشی عدم استحکام، دوسری طرف سیاسی عدم استحکام اور تیسری طرف حکمرانوں کی نا اہلیاں ہیں۔ ہم کل تک ریاست جموں و کشمیر کی آزادی، سری نگر میں پاکستان کا پرچم لہرانے کی بات کرتے تھے لیکن آج ہمارے حکمران چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ مظفر آباد بچانا ہے۔ کیا یہ ہماری ناکامی اور کشمیر کا سودا نہیں؟ مودی سمیت بھارت کے کسی بھی حکمران کو ماضی میں اتنی جرات نہیں ہوئی کہ وہ کشمیر کی سالمیت پر اس طرح حملہ کرے۔ موجودہ حکمرانوں کی نا اہلی یا ان کی ملی بھگت سے کشمیر آج ایک جیل میں تبدیل ہوچکا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکمران قادیانیوں کو مسلسل موقع دے رہے ہیں کہ وہ پاکستان کے خلاف سازشیں کریں۔آسیہ مسیح کو ان حکمرانوں نے ملک سے نکال کر بھیج دیا۔قادیانی عبد الشکور کو جیل سے نکال کر امریکی صدر تک پہنچانے میں ان حکمرانوں کا ہی کردار ہے۔ انہوں نے عوام پر مہنگائی کا طوفان آچکا ہے۔ ملک کا تاجر، ملک کا صحافی، ملک کا طالب علم ہر شعبہ کے لوگ پریشان ہیں اور دن بہ دن بدترین صورتحال سے دوچار ہو رہاہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ حکمرانوں کے ظلم کی چکی میں پسے ہوئے عوام کی آواز ہے۔ تبدیلی کے نام پر ملک کی نظریاتی سر حدوں پر حملے کئے جارہے ہیں اور جغرافیائی سرحدوں پر ملک دشمن حملہ کر رہا ہے جس کی کامیابی کی خواہش اور دعا موجودہ حکمرانوں نے کی۔

موضوعات:



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…