کراچی (این این آئی) آزادی مارچ کے آغاز سے چند روز قبل جمعیت علمائے اسلام (ف) نے بسوں کی عدم دستیابی پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھ دیا۔سیکرٹری جنرل جے یو آئی (ف) سندھ راشد محمود سومرو کی جانب سے وزیراعلی سندھ کو لکھے گئے کھلے خط میں کہا گیا ہے کہ متحدہ حزب اختلاف وفاقی حکومت کیخلاف مشترکہ آزادی مارچ کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے جن ٹرانسپوٹرز سے گاڑیاں بک کرائیں تھیں ان کو نامعلوم لوگ دھمکا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے آئینی اور جمہوری حق سے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کا آزادی مارچ کرنا جمہوری حق ہے اس سے کوئی بھی ان کو روک نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ سکھر، شرقی کراچی، نوابشاہ، خیرپور، سانگھڑ اور مٹیاری میں ٹرانسپورٹرز کو دھمکایا جا رہا ہے اور ان کو کہا جا رہا ہے کہ اگر آپ نے گاڑیاں دی تو آپ کے روٹ پرمٹ منسوخ کر دیئے جائیں گے۔انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ اس سنگین مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے اور ہمارا آئینی حق بحال کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپوٹرز کا اعتماد بحال کیا جائے تاکہ وہ اس مشکل صورتحال سے نکل سکیں۔راشد محمود سومرو نے وزیراعلی سندھ سے فوری طور پر ایکشن لینے،ٹرانسپوٹرز کا اعتماد بحال کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان کیخلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے۔ آزادی مارچ کے آغاز سے چند روز قبل جمعیت علمائے اسلام (ف) نے بسوں کی عدم دستیابی پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھ دیا۔سیکرٹری جنرل جے یو آئی (ف) سندھ راشد محمود سومرو کی جانب سے وزیراعلی سندھ کو لکھے گئے کھلے خط میں کہا گیا ہے کہ متحدہ حزب اختلاف وفاقی حکومت کیخلاف مشترکہ آزادی مارچ کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے جن ٹرانسپوٹرز سے گاڑیاں بک کرائیں تھیں ان کو نامعلوم لوگ دھمکا رہے ہیں۔