ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سیلزٹیکس ریفنڈ کا خودکار ”فاسٹر”ماڈیول تاجروصنعتکار وں کے لیے درد سر بن گیا، ایف بی آر کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

datetime 25  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سائٹ ایسوسی ایشن آ انڈسٹری کے صدر سلیمان چاؤلہ نے سیلز ٹیکس ریفنڈ کی برق رفتاری سے ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے حال ہی میں متعارف کروائے گئے خودکار ماڈیول ”فاسٹر“ کی ناقص کارکردگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر نے فاسٹر ماڈیول کے ذریعے 72گھنٹوں میں برق رفتاری کے ساتھ سیلز ٹیکس ریفنڈ کی ادائیگی ممکن بنانے کا دعویٰ کیا تھا

مگر زمینی حقائق اس کے بالکل برعکس ہیں کیونکہ کئی برآمدکنندگان کو اب تک کچھ بھی نہیں مل پایا۔ایک بیان میں انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کئی برآمدکنندگان کو جولائی 2019کے ریفنڈ نہیں ملے جو کہ تاجروصنعتکار برادری کے لیے واقعی تشویشناک اور مایوس کن امرہے کیونکہ فاسٹر ماڈیول 72گھنٹوں میں ریفنڈ کی ادائیگی یقینی بنانے کے وعدے پر متعارف کروایا گیا تھا لیکن ایسا نہیں ہوا جس کی وجہ سے برآمدکنندگان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے اور ان کے لیے ریفنڈ کلیمز کی ادائیگی میں تاخیر اور 31دسمبر2011کے ایس آراو1125(I)2011 جس کے تحت 5برآمدی شعبوں کے اِن پٹس پر زیروریٹنگ کی اجازت تھی اس ایس آر او کومنسوخ کرنے سے برآمدکنندگان کے لیے اپنی بقا قائم رکھنا تقریباً ناممکن ہوگیا ہے۔سلیمان چاؤلہ نے کہاکہ ریفنڈ کلیمز کی ادائیگی کے لیے فاسٹر نامی سسٹم نے طریقہ کار کو انتہائی پیچیدہ بنا دیا ہے جوکہ تشویشناک امر ہے جبکہ ایف بی آر کے افسران بھی اس سے بالکل ناواقف ہیں لہٰذا فاسٹر سسٹم کا نام تبدیل کرکے سست ترین سسٹم رکھ دیا جائے۔انہوں نے کہاکہ فاسٹر ماڈیول کے ذریعے پہلی قسط کی ادائیگی کے طریقہ کار کو مکمل ہوئے ایک ماہ ہو چکا ہے مگر کئی برآمدکنندگان کو اب تک ریفنڈز نہیں ملے جس کی وجہ سے 5برآمدی صنعتوں کے برآمدکنندگان کو سرمائے کی شدید قلت کا سامنا ہے جو واضح طور پر اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ فاسٹر سسٹم صورتحال کو بہتر بنانے میں ناکام رہاہے بلکہ حقیقت میں اس نظام نے ریفنڈ کی ادائیگی کے عمل کو مزید پیچیدہ اور سست بنا دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کاروبار آسان بنانے کے حکومتی عزم کو مدنظر رکھتے ہوئے تاجروصنعتکار برادری کافی پراُمید ہیں کہ فیصلہ ساز اس سنگین مسئلے پر ضرور توجہ دیں گے اورفاسٹر ماڈیول سسٹم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے متعلقہ ڈپارٹمنٹ کو احکامات جاری کیے جائیں گے جس کا نہ صرف تاجروصنعتکار برادری بلکہ ملک بھرکے تمام اسٹیک ہولڈرزخیرمقدم کریں گے۔سلیمان چاؤلہ نے وفاقی وزیر محصولات و اقتصادی امور، وزیراعظم کے مشیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر سے اپیل کی کہ وہ زیر التواء کلیمز کی فوری ادائیگی کے لیے ذاتی طور پر مداخلت کریں تاکہ برآمدکنندگان بروقت اپنے برآمدی آرڈرز کی تکمیل کرسکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…