بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

دفتر خارجہ میں ویڈیو بناکر کچھ غلط نہیں کیا،صندل خٹک اپنی دوست حریم شاہ کی حمایت میں بول پڑیں ، کیا کچھ کہہ دیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)دفتر خارجہ میں متنازع ویڈیو بنانے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی دوست صندل خٹک ان کی حمایت میں بول پڑیں۔نجی ٹی وی سے صندل خٹک نے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں انہوں نے اپنی دوست کی بھرپور حمایت کی۔صندل خٹک نے کہا کہ حریم شاہ نے ویڈیو ریکارڈنگ کر کے کچھ غلط نہیں کیا کہ جس پر انکوائری ہو، کوئی بھی دفتر خارجہ جاسکتا ہے اور سیاستدانوں سے ملاقات کرسکتا ہے۔متنازع ویڈیو میں بالی وڈ گانے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو صندل خٹک نے جواب دیا کہ وہ بغیر سوچے سمجھے ایسے ہی انتخاب کرلیا

گیا تھا اس کے پیچھے کوئی مقصد نہیں۔واضح رہے کہ صندل خٹک ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی ساتھی ہیں اور دونوں مل کر متعدد ٹک ٹاک ویڈیوز بنا چکی ہیں۔دو روز قبل حریم شاہ کی دفتر خارجہ میں بنائی گئی ایک ویڈیو بالی وڈ گانے کے بیک گراؤنڈ کے ساتھ وائرل ہوئی تھی جس پر تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ حریم شاہ وزیر خارجہ کی اجلاس کی صدارت کرنے والی کرسی پر بیٹھی ہیں، انہوں نے کانفرنس روم دکھائے جہاں وزیر خارجہ کی اہم ملاقاتیں ہوتی ہیں۔بعدازاں حریم شاہ کی سرکاری دفتر میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر انکوائری شروع کر دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…