جمعہ‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2026 

خاندان مدعی نہیں بنتا تو میں بنوں گا۔۔ سانحہ ساہیوال کے ملزمان کی رہائی پر وزیر اعظم کا نوٹس،عدالتی فیصلے پر اپیل کی ہدایت کردی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال کے عدالتی فیصلے کیخلاف پنجاب حکومت کو اپیل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وزیراعظم نے سانحہ ساہیوال پر خصوصی عدالت کے فیصلے پر پنجاب حکومت کو اپیل دائر کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔ اب اس کیس کی پیروی میں استغاثہ کی کمزوری اور خامیوں کی تحقیقات کرنے سے متعلق بھی احکامات جاری کیے ہیں ۔

ایک ٹویٹ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ بچوں کے سامنے دن دیہاڑے ان کے والدین کو گولیوں سے چھلنی کیا گیاکی ویڈیو پوری قوم نے دیکھی ، حکومت ان معصوم بچوں کو انصاف دلانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی ۔ اگر ان کے خاندان سے اس کیس کا کوئی مدعی نہیں بنتا تو ریاست اس مقدمے کی مدعیت کرے گی ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ساہیوال کے مقدمے میں ملوث تمام افراد کو شک کی بنا پر بری کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…