ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

’’وزیراعظم پر الزامات ، فضل الرحمٰن کا کلمہ پڑھنا فرض ہو گیا ‘‘معروف عالم دین نے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف علماء ونگ کے سربراہ مفتی عبد القوی نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر کلمہ فرض ہو گیا ہے کیونکہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔مقامی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اسلام کی جس قدر بات بطور وزیراعظم عمران خان نے کی

آج تک کسی مولانا کے منہ سےنہیں سنی ہو گی ۔ دوسری جانب معیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا غفور حیدری نے کہا ہے کہ ہماراآزادی مارچ پر امن ہوگا ہم سول نافرمانی اور توڑ پھوڑ کرنا نہیں چاہتے حکومت نے آزادی مارچ کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کیں تو حالات خراب ہونگے ،ہم پر اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کے الزامات لگانے والے خود ہی کنٹینرز اور خندقیں کھود کر اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کررہے ہیں، حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے آج جمعہ کو ہماری نشست ہوگی دیکھنا ہے کہ ہمارے مطالبات کو کس حد تسلیم کیا جاتا ہے آزادی مارچ کے بعد رہبر کمیٹی میں شامل تمام اپوزیشن جماعتوں کی باہمی مشاورت سے آگے کی حکمت مرتب کرینگے اسپیکر ڈپٹی اسپیکر اور سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں میں اتفاق نہ ہونے سے نقصان ہوا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اللہ یار میں جمعیت علماء اسلام کے رہنماء میر غلام رسول لہڑی کی رہائشگاہ آمد پر صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی کامیابی کو کشمیر مسئلہ حل کرنے کے دعویدار عمران خان نے کشمیر فروخت کردیا ہے ۔مولانا غفور حیدری نے کہا کہ میان نواز شریف کی جائز اور منتخب حکومت کے خلاف عمران خان اور طاہر القادری کا دھرنا ناجائز تھا اور اس ناجائز حکومت کے خلاف ہمارا پر امن احتجاج جائز ہے ہمیں پر امن احتجاج سے روکنے کی کوشش کی گئی تو پورا ملک جام کردینگے سندھ سے نکلنے والے قافلے کی قیادت مولانا فضل الرحمن خود کرینگے

جبکہ چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے نکلنے والے قافلوں کی قیادت جمعیت کے صوبائی قائدین کرینگے ہمارے چار مطالبات ہیں جن میں وزیر اعظم کا استعفیٰ ملک میں ازسر نو شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن عمل سے فوج کی بیدخلی آئین میں شامل اسلامی دفعات سمیت توہین رسالت کے قانون میں کسی قسم کی ترمیم نہ کرنا مطالبات سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے

مولانا غفور حیدری نے سابق صدر آصف علی زداری کو مرد آہن قرار دیتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کی استقامت کو سلام پیش کرتا ہوں جو کہ مہلک امراض میں مبتلا ہوتے ہوئے بھی اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں حکومت ظلم و جبر پر اتر آئی ہے پھانسی کی سزا کے قیدیوں کو بھی علاج معالجہ کی مکمل سہولت فراہم کرنا ہوتا ہے آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف پر تو صرف الزامات ہیں دونوں رہنماؤں کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم نہ کرنا حکومت کا دہشتگرد اقدام ہے جس کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…