لاہور( این این آئی )نامور اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ’’بوٹا فرام ٹوبہ سنگھ ‘‘ سے میرا کم بیک ہوا ،ڈرامے کی ڈیمانڈ کے مطابق میں نے اپنا وزن ایک سو چالیس کلو تک بڑھایا اور پھر اسے 75کلو تک لے کر آیا ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ مذکورہ ڈرامہ میری حقیقی معنوں میں مقبولیت کا باعث بنا۔ ہم سب ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر ڈرامے کی چوتھی قسط کے آن ائیر ہونے کا انتظار کر رہے تھے کہ
اس وقت کے آرمی چیف جنرل مشرف نے مارشل لاء لگا دیا تھا او روہ قسط اس روز آن ائیر نہ ہو سکی۔انہوں نے کہا کہ جب میں سیکنڈائیر میں تھا تو میڈم شمیم آراء نے مجھے اپنی فلم میں کاسٹ کیا اور مجھے اس کا علم بھی نہیں تھا۔ فیصل قریشی نے بتایا کہ مجھے معلوم نہیں تھاکہ میں ڈرامہ ’’امرائو جان ‘‘ کرنے کراچی جائوں گا او رپھر وہیں کا ہو کر رہ جائوں گا ۔ میںاپنا مشکل دور کبھی نہیں بھولا اور آج آسانیوں کے باوجود اسے اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھتا ہوں۔