منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

1کروڑ روپے دئیے اور معاملات طے۔۔۔عمران خان نے سانحہ ساہیوال کب اور کیسے سیٹل کروایا تھا؟ کئی ماہ بعد اہم خبر سامنے آگئی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی رئوف کلاسرا نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال کا مسئلہ ایک دن میں حل ہوا جبکہ عمران خان گورنر ہائوس گئے تھے اور وہاں متاثرہ بچوں میں ایک کروڑ روپے کیش دیئے گئے تھے ۔ کیس وہی پر سیٹل ہو گیا تھااور خاندان کیساتھ بھی معاملات طے ہو گئے تھے ۔ معروف صحافی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سانحہ ساہیوال پر سنجیدہ نہیں تھے اگر وہ سنجیدہ ہوتے تو بچوں کو ایک کروڑ روپے نہ دیئے جاتے ۔ رئوف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں ایک لڑکی کیساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ،

بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد متاثرہ لڑکی کے گھر گئیں اور انہیں یقین دہانی دلائی کہ آپ کو ہر صورت انصاف ملے گا اس کیس کی وجہ وہاں پر عدالت 16افراد کو پھانسی دیدی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا تھا کہ’’ ساہیوال واقعے پر عوام میں پایا جانے والا غم و غصہ بالکل جائز اور قابلِ فہم ہے۔ میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ قطر سے واپسی پر نہ صرف یہ کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کو عبرت ناک سزا دی جائے گی بلکہ میں پنجاب پولیس کے پورے ڈھانچے کا جائزہ لوں گا اور اس کی اصلاح کا آغاز کروں گا۔‘‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…