اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

نواز شریف کی طبی بنیادوں پر رہائی،عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا،مریم نواز کی رہائی کیلئے درخواست پرنوٹس جاری

datetime 24  اکتوبر‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی طبی بنیادوں پر رہائی کیلئے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹرایازمحمود کو آج(جمعہ) کو طلب کر لیا،مریم نواز کی رہائی کیلئے الگ درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔ مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے اپنے بھائی محمد شہباز شریف کی طبی بنیادوں پر فوری رہائی کیلئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل دورکنی بنچ نے سماعت کی۔فاضل بنچ نے استفسار کیا کہ درخواست نواز شریف کی طرف سے کیوں دائر نہیں کی گئی۔ شہباز شریف کے وکلاء نے اپنے موقف میں کہا کہ اس حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں جب بیمار ملزم درخواست دائر کرنے کے قابل نہ ہو تو قریبی رشتہ دار درخواست دائر کرسکتا ہے۔عدالت نے استفسار کیا کہ نواز شریف نے کس وجہ سے خود درخواست دائر نہیں کی۔ جس پر فاضل بنچ کو آگاہ کیا گیا کہ نواز شریف ہسپتال میں داخل ہیں ان کی حالت ایسی نہیں کہ وہ درخواست دائر کر سکیں، نواز شریف کو کو ان کی حالت کے پیش نظر پی کے ایل آئی میں منتقل کیا گیا ہے، کراچی سے ڈاکٹر رضا شمسی کو خصوصی طور پر بلایا گیا ہے،اس وقت زندگی و موت کی صورتحال ہے۔پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز اور ڈاکٹر رضا شمسی نواز شریف کے علاج کی سربراہی کر رہے ہیں۔ جسٹس علی باقر نجفی نے استفسارکیا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کہاں ہیں، انہیں بلائیں۔فاضل عدالت کے طلب کرنے پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب جمال سکھیرا پیش ہو گئے اورموقف اپنایا کہ سیکرٹری داخلہ اور چیف سیکرٹری سے پوچھ کرآگاہ کروں گا۔  فاضل بنچ نے کیس کی سماعت آج جمعہ تک ملتوی کرتے ہوئے نواز شریف کا علاج کرنیوالے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ایاز محمود کو طلب کر لیا۔مریم نواز کی جانب سے چوہدری شوگر مل کیس میں

ضمانت پر فوری رہائی کی درخواست پربھی سماعت ہوئی۔مریم نواز کی جانب سے امجد پرویز اور اعظم تاررڑ نے درخواست ضمانت دائر کی۔جس میں موقف اپنایا گیا چوہدری شوگر مل کیس میں مرکزی درخواست ضمانت لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔والد کی طبیعت ناساز ہے،عدالت چوہدری شوگر مل کیس میں فوری ضمانت پر رہائی کی استدعا منظورکرے۔لاہورہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے نیب سے آج جمعہ کو مریم نواز کی درخواست ضمانت پر جواب طلب کر لیا۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…